کتے کو بچانے کے لئے اس تیز گیند باز نے سوشل میڈیا پر لگائی گہار، لوگ کر رہے ہیں جم کر تعریف

پرتگال کی جانور بچاؤ تنظیم نے اسٹین کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے لکھا،'اوکے ۔ یہ ویڈیو آج کا ہے۔ اب ہم اس دوست (کتے) کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ آپ کی مدد کیلئے شکریہ"۔

Feb 06, 2019 09:03 AM IST | Updated on: Feb 06, 2019 09:13 AM IST
کتے کو بچانے کے لئے اس تیز گیند باز نے سوشل میڈیا پر لگائی گہار، لوگ کر رہے ہیں جم کر تعریف

ڈیل اسٹین

جنوبی افریقی تیز گیند باز ڈیل اسٹین اپنی گیند بازی کو لیکر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ اسٹین کی چرچا ان کی گیند بازی کیلئے نہ ہو کر کسی دوسری وجہ سے ہو رہی ہے۔ ڈیل اسٹین نے ایک ایسا کام کیا ہے جس نے سب کا دل جیت لیا ہے۔ لوگ دل کھول کر ڈیل کی تعریف کر رہے ہیں۔

ڈیل اسٹین اس وقت پرتگال میں ہیں۔ یہاں انہوں نے ایک کتے کو بچایا اور اس کی جانکاری سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اپنے اس کام سے اب وہ مداحوں سے کافی تعریفیں بٹور رہے ہیں۔ اسٹین نے ٹویٹر پر کتے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا " اس کتے کو اس کار میں تین گھنٹے سے بھی زیادہ تک بند کر دیا گیا، کار میں کوئی کھڑکی کھلی ہوئی نہیں تھی اور نہ ہی وہاں پانی تھا۔ کتے کی جانکاری دینے کیلئے میں پولیس اسٹیشن (جو کہ قریب 100 میٹر دور تھا) گیا لیکن وہاں جاکر مجھے اس وقت حیرانی ہوئی جب پرتگال پولیس نے مجھ سے کہا کہ یہاں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ 'ان کی جانب سے یہ بیحد ہی ناگوار بیان تھا'۔

تیز گیند باز نے آگے لکھا " مقامی پولیس سے مدد نہیں ملنے کے بعد میں نے فیس بک پر اینیمل ریسکیو (پرتگال کی جانور بچاؤ تنظیم) سے رابطہ کیا اور اس کتے کو بچانے کیلئے گہار لگائی'۔

پرتگال کی جانور بچاؤ تنظیم نے اسٹین کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے لکھا،'اوکے ۔ یہ ویڈیو آج کا ہے۔ اب ہم اس دوست (کتے) کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ آپ کی مدد کیلئے شکریہ"۔

ایک کتے پر اس طرح سے رحم ، دکھانے کیلئے فینس  ڈیل اسٹین کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔

Loading...