شاہ رخ سے کرتی ہے پیار، لیکن کنگ خان کی یہ سچائی جان کرخوب روئی تھی یہ اداکارہ

آپ کوجان کرحیرانی ہوگی کہ عامرخان کی فلموں میں کام کرچکی یہ ہیروئن بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی کتنی بڑی دیوانی ہے۔

Nov 21, 2018 12:59 PM IST | Updated on: Nov 21, 2018 01:00 PM IST
شاہ رخ سے کرتی ہے پیار، لیکن کنگ خان کی یہ سچائی جان کرخوب روئی تھی یہ اداکارہ

بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے یوں تو اپنے کیریئرکی شروعات بطورچائلڈ آرٹسٹ عامرخان کی ملٹی اسٹارفلم "عشق" سے کی تھی، لیکن فاطمہ ثناشیخ بالی ووڈ میں اصلی لائم لائٹ میں عامرخان کی سپرہٹ فلم 'دنگل' میں گیتا فوگٹ کے کردارمیں آئیں اوراس کے بعد حال ہی میں ایک بارپھرفاطمہ عامرخان کی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' میں نظرآئیں۔

اب آپ کوجان کرحیرانی ہوگی کہ عامرخان کی فلموں میں کام کرچکی یہ ہیروئن بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی کتنی بڑی دیوانی ہے۔ جی ہاں! حال ہی میں ایک میڈیا ہاوس سے بات چیت کے دوران خود فاطمہ نے شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان سے بہت پیارکرتی ہیں، لیکن ان کے سامنے کبھی کہنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

Loading...

فاطمہ کہتی ہیں کہ آج بھی جب شاہ رخ ان کے سامنے ہوتے ہیں تووہ انہیں بتا نہیں پاتی  ہیں کہ وہ شاہ رخ سے کتنی محبت کرتی ہیں۔ فاطمہ ایک پرانا قصہ شیئرکرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساھ ان کی فلم 'ون ٹو کا فور' میں بطورچائلڈ آرٹسٹ کام کیا ہے اورجب وہ اس فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں تب انہیں سیٹ پرپتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی ہیں، ان کی بیوی ہے تواس دن وہ خوب روئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی شاہ رخ خان سے پیارکرتی ہوں اوران سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔

جب فاطمہ سے میڈیا نے پوچھا کہ کیا وہ ابھی بھی شاہ رخ خان سے ہی شادی کرنا چاہتی ہے تو جواب میں فاطمہ کہتی ہیں آئی لو یوشاہ رخ خان۔ بہت پیارکرتی ہوں آپ سے، شادی نہیں کروگے تو چلے گا، لیکن کم ازکم ایک فلم ساتھ کرلو۔

فاطمہ بات چیت کو آگے بڑھاتی ہوئی کہتی ہیں کہ میں شاہ رخ خان کی آج بھی بہت بڑی فین ہوں، ان کی ہی سب سے بڑی دیوانی ہوں۔ شاہ رخ ہی میرا پہلا اورسچا پیارہے اوراب بس میری ایک ہی خواہش ہے کہ میں شاہ رخ کے ساتھ  کم ازکم ایک فلم میں کام کرلوں تو میری دلی تمنا پوری ہوجائے۔ شادی نہیں کروگے توچلے گا بس ایک فلم ساتھ میں کرلو۔

یہ بھی پڑھیں:    اس اداکارہ کو بہن بنانے کے بعد آج تک پچھتا رہے ہیں شارہ رخ خان ! ۔

یہ بھی پڑھیں:   اداکارہ سارا خان نے توڑی ساری حدیں ، شیئر کیا اپنا نیوڈ پوسٹر ، سوشل میڈیا پر لگی آگ

یہ بھی پڑھیں:    اس خوبصورت اداکارہ کو لوگوں نے سر آنکھوں پر بٹھایا ، لیکن شوہر نے کی مار- پٹائی

Loading...