کپل شرما نے ریسپشن میں جاکردیپکا پادوکون نے خوب کیا ڈانس، سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا یہ ڈانس ویڈیو

کپل کے ریسپشن میں دیپکا اوررنویرنے خوب دھمال مچایا، جس کے بعد اب اس پارٹی کا ایک ویڈیوبھی وائرل ہورہا ہے، جس میں دیپکا ڈانس کررہی ہیں اوررنویرسنگھ، میکا سنگھ کے ساتھ گانا گاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

Dec 25, 2018 06:29 PM IST | Updated on: Dec 25, 2018 06:33 PM IST
کپل شرما نے ریسپشن میں جاکردیپکا پادوکون نے خوب کیا ڈانس، سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا یہ ڈانس ویڈیو

کپل شرما کے ریسپشن میں دیپکا اوررنویرنےکی شرکت۔

ٹیلی ویژن کے مشہورکامیڈین کپل شرما نے پیرکوممبئی میں اپنے دوسرے ویڈنگ ریسپشن کا انعقاد کیا۔ جہاں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گنی چترتھ کے ساتھ 12 دسمبرکوشادی کے رشتے میں بندھ گئے تھے۔ اس کے بعد اس جوڑے نے شادی کا پہلا ریسپشن امرتسرمیں دیا، جس میں ان کے رشتہ داراوردوست شامل تھے۔

وہیں اب ممبئی میں ہوئےاس دوسرے ویڈنگ ریسپشن میں کپل کی پسندیدہ اداکارہ دیپکا پادوکون بھی اپنے شوہررنویرسنگھ کے ساتھ پہنچی تھیں۔ پارٹی میں شامل ہوئے اس نئے نویلے جوڑے کی موجودگی نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

Loading...

دیپکا کئی بارکپل شرما کے شوپراپنی فلموں کے پرموشن کے لئے پہنچ چکی ہیں۔ یہی نہیں خود کپل شرما نے بھی کئی باردیپکا پادوکون کے لئے اپنے پیارکا اظہارکیاہے۔ کپل شرما  دیپکا کو اپنی پسندیدہ اداکارہ بھی مانتے ہیں، اس لئے جب دیپکا کوکپل کے ریسپشن کا دعوت نامہ ملا تووہ انکارنہیں کرسکیں۔

کپل شرما کے ریسپشن میں پہنچ کردیپکا اوررنویرنے کافی دھمال مچایا، جس کے بعد اب اس پارٹی کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے، جس میں دیپکا ڈانس کررہی ہیں اوررنویرسنگھ، میکا سنگھ کے ساتھ گانا گاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔  

دیپکا اوررنویرکے علاوہ بالی ووڈ کے کئی اورستارے بھی کپل شرما اورگنی کے اس خاص موقع پرپہنچے تھے، جن میں ریکھا، دھرمیندر، انل کپور، کرن جوہر، کارتک، آرین، ہربھجن سنگھ، سائنا نہوال سمیت دوسری ہستیاں بھی موجود تھیں۔ ساتھ ہی کپل کے ساتھی اسٹاربھی اس پارٹی میں شامل ہوئے، لیکن ایک وقتکپل کے اچھے دوست کہے جانے والے سنیل گرووراس دوران کہیں نظرنہیں آئے۔ کپل شرما کی شادی کے دوران یہ خبریں آئی تھیں کہ کپل اورکنی نے سنیل گروورکے  گھرجاکرانہیں اس پارٹی میں آنے کی دعوت دی تھی۔

Loading...