ایک سال تک موبائل نہ استعمال کرنے والوں کو یہ کمپنی دے گی 71 لاکھ روپے ، آپ بھی کرسکتے ہیں اپلائی ، جانیں طریقہ

اسمارٹ فون کی لت پوری دنیا کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ ہر کوئی اس سے نجات پانے میں لگا ہوا ہے ، لیکن کیا آپ نے سوچا کہ فون چھوڑنے پر آپ کو لاکھوں روپے بھی مل سکتے ہیں ۔

Dec 14, 2018 07:10 PM IST | Updated on: Dec 14, 2018 07:31 PM IST
ایک سال تک موبائل نہ استعمال کرنے والوں کو یہ کمپنی دے گی 71 لاکھ روپے ، آپ بھی کرسکتے ہیں اپلائی ، جانیں طریقہ

علامتی تصویر

اسمارٹ فون کی لت پوری دنیا کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ ہر کوئی اس سے نجات پانے میں لگا ہوا ہے ، لیکن کیا آپ نے سوچا کہ فون چھوڑنے پر آپ کو لاکھوں روپے بھی مل سکتے ہیں ۔ جی ہاں یہ سچ ہے ۔ ویٹامن واٹر نام کی ایک کمپنی ایک سال کیلئے فون چھوڑنے والوں کو ایک لاکھ ڈالر ( تقریبا 71 لاکھ روپے ) دے رہی ہے ۔

کوکا کولا کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ویٹامن واٹر کا ویسے تو اسمارٹ فون سے کوئی واسطہ نہیں ہے ، لیکن کمپنی نے اپنی مارکیٹنگ کمپین کیلئے اسمارٹ فون یوزرس کو ہدف بنایا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ ان کو 71 لاکھ روپے دے گی جو ایک سال کیلئے اپنا اسمارٹ فون پوری طرح سے چھوڑ دیں گے ۔ اس کے پیچھے اہم بات یہ جاننا ہے کہ کیا کوئی کسی فون کے بغیر رہ سکتا ہے یا نہیں ۔ کمپنی اس بات کو جاننے کیلئے آپ پر لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ کرے گی اور پتہ لگائے گی کہ آپ نے فون کا استعمال کیا ہے یا نہیں ۔ اگر آپ فون کا استعمال کرتے پکڑے جاتے ہیں تو آپ کو اس مقابلہ سے باہر کردیا جائے گا ۔ بتادیں کہ اس میں کوئی قانونی عمل کا استعمال نہیں کیا گیا ہے ، اس لئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس مقابلہ میں آپ ٹویٹر یا انسٹاگرام کے ذریعہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو نوفون ون ایئر ہیش ٹیگ اور کنٹیسٹ ہیش ٹیگ لکھ کر پوسٹ کرنا ہوگا اور ویٹامن واٹر کو آپ کے کنٹیسٹ میں حصہ لینے کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔ اس کے ساتھ آپ کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ آپ فون کو کیوں چھوڑ رہے ہیں اور اپنے فری ٹائم کا کیسے استعمال کریں گے۔

Loading...