جب انصاف کے لئے پولیس تھانہ پہنچی بکری

Jul 02, 2015 03:01 PM IST | Updated on: Jul 02, 2015 03:01 PM IST
جب انصاف کے لئے پولیس تھانہ پہنچی بکری

اب تک آپ نے  محض پولیس تھانہ کا مقدمات اور آپسی جھگڑوں کو لے کر ہی عام لوگوں کو چکر لگاتے سنا اور دیکھا ہوگا۔ لیکن یہاں تھانہ میں ایک بکری کو انصاف کے لٗے دستک دینی پڑی۔

یہ معاملہ کشن گنج کا ہے جو بےحد دلچسپ ہے۔ یہاں انصاف کے لٗے ایک بکری صدر تھانہ پہنچی ہے۔

Loading...

در اصل، اس بکری کو ایک نوجوان نے گاڑی سے دھکا مار دیا تھا جس سے بکری زخمی ہو گٗی۔ مالک نے جب بکری کے علاج کے لٗئے نوجوان سے کہا تو اس نے مالک کو ہی دھمکی دے ڈالی۔

پریشان مالک بالآخر اپنی اہلیہ کے ساتھ بکری کو لے کر صدر تھانہ پہنچ گئے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا بکری اور اس کے مالک کو انصاف ملے گا؟ کیا ملزم کو اس کے قصور کی سزا ملے گی؟

Loading...