سشما سوراج کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کی حسرت رکھتے ہیں وہاں کے لوگ، یہ ہے بڑی وجہ

سشما سوراج آج 67 سال کی ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم مودی سمیت تمام معروف وزرا اور لیڈران انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

Feb 14, 2019 01:52 PM IST | Updated on: Feb 14, 2019 01:58 PM IST
سشما سوراج کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کی حسرت رکھتے ہیں وہاں کے لوگ، یہ ہے بڑی وجہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیر خارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو۔

سشما سوراج آج 67 سال کی ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم مودی سمیت تمام معروف وزرا اور لیڈران انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ وزیرخارجہ کے طور پر انہوں نے کئی ایسے کام کئے ہیں، جن کے بعد ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کے لوگ انہیں پسند کرتےہیں۔ پاکستان کے شہری بھی سشما سوراج سے بےحد پیار کرتےہیں۔

بتا دیں کہ سشما سوراج نے سال 2017 میں 10 ماہ کے ایک بچے سمیت پانچ پاکستانی بچوں کو ہندوستان میں علاج کے لئے ویزا دیا تھا۔ سشما نے ان پانچ بچوں کے نام ٹویٹ کئے تھے۔ انہوں نے میڈیکل ویزا کے لئے دو دیگر پاکستانی شہریوں کی درخواست کو قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Loading...

ان کی اسی مدد نے پاکستان کی ایک خاتون کا اس قدر دل جیت لیا تھا کہ اس نے سشما سوراج کے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا تھا۔

Loading...