یہ ہیں مس یونیورس کی پہلی مخنث مد مقابل انجیلا پونس

مس یونیورس کے گزشتہ 66 سال کی تاریخ میں 2018 ہمیشہ یاد کیا جائےگا۔ یہ سب ہوگا اسپین کی انجیلا پونس کی وجہ سے۔

Dec 18, 2018 11:51 PM IST | Updated on: Dec 19, 2018 12:05 AM IST
یہ ہیں مس یونیورس کی پہلی مخنث مد مقابل انجیلا پونس

مس یونیورس کے گزشتہ 66 سال کی تاریخ میں 2018 ہمیشہ یاد کیا جائےگا۔ یہ سب ہوگا اسپین کی انجیلا پونس کی وجہ سے۔ ایسا اسلئے کیوں کہ وہ اس پیجینٹ کا حصہ بننے والی پہلی مخنث رہیں۔ وہ ٹاپ 20 میں تو شامل نہیں ہو پائیں، لیکن ان کی انٹری نے سب کا دل جیت لیا۔

اس پیجینٹ میں انجیلا کی انٹری قانون میں آئی ایک تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہو پائی۔ دراصل سال 2012 میں اس پالیسی کو واپس لیا گیا تھا کہ مد مقابل کو قدرتی طور پر خاتون ہی ہونا چاہئے۔ اس حکمت عملی کے بدلنے کے بعد انجیلا ایسی پہلی مخنث بنی جو اس پیجینٹ کا حصہ بنی۔

Loading...

اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے 27 سالہ انجیلا نے کہا، معاشرہ میں کسے جانب داری کا سامنا نہیں کرنا پڑا؟ کون ہے جس نے کبھی خراب تجربہ نہ لیا ہو؟ اے ایف پی سے بات چیت میں انجیلا نے کہا، ’’ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ صرف وجائنہ ہونے سے عورت نہیں ہوتی، میں ایک عورت ہوں، پیدائش سے پہلے سے ہی کیوں کہ یہ میری شناخت ہے‘۔

Angela-Ponce-2

Loading...