جیو سم والوں کے لئے ہے یہ خاص سروس، آج ہی کریں ایکٹیو

Nov 19, 2018 09:58 AM IST | Updated on: Nov 19, 2018 12:59 PM IST
جیو سم والوں کے لئے ہے یہ خاص سروس، آج ہی کریں ایکٹیو

علامتی تصویر

پرموشنل کالنگ اور میسیج شاید ہی ہم میں سے کسی کو پسند ہوں گے۔ ایسے میں غیر مطلوب فون کالس خاص طور پر تب سب سے زیادہ پریشان کرتے ہیں جب ہم کسی اور کے کال کا انتظار کر رہے ہوں یا کسی میٹنگ میں ہوں یا پھر گھر میں آرام کر رہے ہوں اور فون اٹھاتے ہی پتہ چلے کہ یہ فون کسی کمپنی کے پروموشن کے لئے آیا تھا۔

اور اگر ٹیکسٹ میسیج کی بات کریں تو انباکس صرف کمپنیوں کے میسیج سے بھر جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بینک کے آفر والے کالس سے ہم سب کبھی نہ کبھی پریشان ہی ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمیں ڈو ناٹ ڈسٹرب (ڈی این ڈی) جیسی سروس ملتی ہے۔ اس سے غیر مطلوب کالس اور میسیجس کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے جیو میں ڈی این ڈی سروس کیسے ایکٹیو کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے جیو نے اپنے ایپ میں الگ سے ایکٹیویشن/ ڈی ایکٹویشن کا آپشن دیا ہے جو باقی کمپنی نہیں دیتی۔ جیو کی یہ سروس سیدھے مائی جیو ایپ سے ایکٹویٹ کر سکتے ہیں۔ اس  کو ایکٹویٹ کرنے سے آپ کوغیر مطلوب کالس اور میسیجز نہیں آئیں گے۔

Loading...

Loading...