بچے سے پورن کے بارے میں کیسے کریں بات؟: جانیں یہاں تفصیلی معلومات

اگر آپ نے اپنے بچے کو پورن دیکھتے ہوئے پکڑ لیا ہے تو پینک یعنی گھبرائیں بالکل نہیں بلکہ سکون سے بچے کے ساتھ بیٹھیں اور اسے سمجھائیں کہ سیکس کے بارے میں جاننے کا جوش اسے غلط چیزوں کی طرف لے جارہا ہے۔ سیکس کا جوش نارمل ہے لیکن اس کے بارے میں جاننے کیلئے پورن کا سہارا لینا غلط ہے۔

Aug 27, 2019 09:11 AM IST | Updated on: Aug 27, 2019 09:11 AM IST
بچے سے پورن کے بارے میں کیسے کریں بات؟: جانیں یہاں تفصیلی معلومات

علامتی تصویر۔(نیوز18 ہندی)۔

پڑوس کی ایک آنٹی کا بچہ جب بھی کوئی ضد کرتا یا رونے لگتا وہ اسے موبائل فون پکڑا دیتیں۔ پھر کیا؟ بچہ یوٹیوب پر مسلسل ویڈیوز دیکھتا رہتا، ادھر آنٹی بھی سکون سے اپنے کام میں لگ جاتیں۔ بچہ فون میں کیا دیکھ رہا ہے، کون سا ویڈیو چل رہا ہے اس پر کسی کا دھیان نہیں ہے۔ ایک دن اچانک آنٹی جب کمرے میں آئیں تو دیکھا کہ فون میں پورن ویڈیو چل رہاہے۔ وہ سکتے میں آگئیں۔ بچہ بھی نہیں سمجھ پارہا تھا کہ ایسے اچانک اس کے فون میں یہ ویڈیو کیسے چلنے لگا۔

وہ تو ایسے ویڈیوز دیکھنے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ ڈر سے کانپنے لگا۔ اتنے میں آنٹی نے ایک تھپڑ مارکرفون چھین لیا اور کمرے میں چلی گئیں۔ اب آنٹی فون کو ہمیشہ اپنے پاس رکھتی ہیں۔ بچے سے تو سختی سے پیش آتی ہیں لیکن کیا اس پورے معاملے کو ہینڈل کرنے کا یہ صحیح طریقہ تھا؟

بالکل بھی نہیں۔ آج کل کے ماں۔باپ کو سمجھنا ہوگا کہ ان ساری نازک چیزوں پر وہ اپنے بچوں سے بات کریں۔ سیکس ایک ایسی چیز ہے جس پر بات کرنے سے اکثر ماں۔باپ کتراتے ہیں۔ جب دو بڑے لوگ بھی سیکس جیسے نیچرل عمل پر بات کرنے میں جھینپ جاتے ہیں تو بچے سے بات کرنا تو مشکل ہے ہی۔ ایسے میں ان ٹپس کے ذریعے سے آپ اپنے بچے کو پورن کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

یہ سوچنا کہ آپ کا بچہ ایسی چیزیں کبھی نہیں دیکھے گا یا اسے دیکھنے نہیں دیں گے۔ ڈجیٹل دنیا میں یہ خیال کسی افسانے سے کم نہیں ہے

Loading...

اس لئے اگر آپ اپنے بچے کو پورن دیکھتے ہوئے پکڑ لیا ہے تو پینک یعنی گھبرائیں بالکل نہیں بلکہ سکون سے بچے کے ساتھ بیٹھیں اور اسے سمجھائیں کہ سیکس کے بارے میں جاننے کا جوش اسے غلط چیزوں کی طرف لے جارہا ہے۔ سیکس کا جوش نارمل ہے لیکن اس کے بارے میں جاننے کیلئے پورن کا سہارا لینا غلط ہے۔

بچہ اگر سیکس سے جڑا کوئی سوال پوچھتا ہے تو اس کا جواب دیں۔ ہمیشہ اس سے بات کرتے رہیں۔ کتاب، سائنس کا حوالہ دیکر ساری چیزیں سمجھائیں۔

کئی معاملے میں ماں۔باپ انٹرنیٹ بلاک کروادیتے ہیںلیکن یہ طریقہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ کیا گارنٹی ہے کہ آپ کا بچہ اپنے کسی دوست یا کیفے میں بیٹھ کر پورن نہیں دیکھ رہا ہو۔ضروری ہے کہ  آپغصے میں کوئی غلب فیصلہ نہ لیں۔

 

Loading...