ماں کے پیٹ میں ہی ہوئی جڑواں بہنوں کے درمیاں لڑائی ، وائرل ہوا ویڈیو ، آپ بھی دیکھیں

گھر میں چھوٹے بھائی بہن آپس میں لڑتے رہتے ہیں ۔ اکثر ان کی لڑائی ہاتھا پائی میں بدل جاتی ہے ، لیکن کیا آپ نے کبھی ماں کے حمل کے اندر بچوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے ؟

Apr 17, 2019 01:09 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 01:09 PM IST
ماں کے پیٹ میں ہی ہوئی جڑواں بہنوں کے درمیاں لڑائی ، وائرل ہوا ویڈیو ، آپ بھی دیکھیں

ماں کے پیٹ میں ہی ہوئی جڑواں بہنوں کے درمیاں لڑائی ، وائرل ہوا ویڈیو ، آپ بھی دیکھیں

گھر میں چھوٹے بھائی بہن آپس میں لڑتے رہتے ہیں ۔ اکثر ان کی لڑائی ہاتھا پائی میں بدل جاتی ہے ، لیکن کیا آپ نے کبھی ماں کے حمل کے اندر بچوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے ؟ دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کو کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

اس ویڈیو میں ماں کے حمل میں جڑواں بچوں کے درمیان لڑائی ہوگئی ۔ بچوں کی یہ لڑائی الٹرا ساونڈ میں صاف نظر آرہی ہے ۔ اسی لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو چین کا ہے ۔ یہاں ماں کے پیٹ میں دو بچیاں لڑائی کرنے لگیں ۔ الٹرا ساونڈ میں دونوں بچیوں کو ایک دوسرے کو مکے مارتے دیکھا گیا ۔ پیٹ کے اندر ہی دونوں نے لڑائی شروع کردی ۔

Loading...

رپورٹس کے مطابق چین کا یہ ویڈیو گزشتہ سال بھی شیئر کیا گیا تھا ۔ چار مہینے کی حاملہ خاتون جڑواں بچوں کو جنم دینے والی تھی ۔ گزشتہ سال ینچوان میں ایک کلینک میں انہوں نے الٹرا ساونڈ کروایا تھا ۔ یہ ویڈیو جڑواں بچوں کے والد نے شوٹ کیا تھا ۔

Loading...