پارلیمنٹ میں کیا گرل فرینڈ کو پرپوز، پوچھا۔ مجھ سے شادی کروگی

حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کی لڑائی توکئی مرتبہ دیکھی ، پر کیا کبھی ایسا دیکھا جب پارلیمنٹ میں کسی نے سیدھا شادی کی تجویز رکھ دی ہو۔ آج ہم آپ کو اٹلی کی پارلیمنٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

Dec 04, 2019 03:23 PM IST | Updated on: Dec 04, 2019 03:23 PM IST
پارلیمنٹ میں کیا گرل فرینڈ کو پرپوز، پوچھا۔ مجھ سے شادی کروگی

اٹلی: پارلیمنٹ میں ہم نے اکثر کسی نہ کسی مسئلے پر بحث ہی ہوتی دیکھی ہے۔ حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کی لڑائی توکئی مرتبہ دیکھی ، پر کیا کبھی ایسا دیکھا جب پارلیمنٹ میں کسی نے سیدھا شادی کی تجویز رکھ دی ہو۔ آج ہم آپ کو اٹلی کی پارلیمنٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ اور وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے خطاب کے دوران گرل فرینڈ کے سامنے شادی کی تجویز رکھ دی۔

وزیر خزانہ فلیویا ڈی مورو زلزلے پر اپنا بیان دے رہے تھے اور اچانک ہی انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے سامنے انگوٹھی نکال کر شادی کی تجویز رکھ دی۔ وہاں موجود سبھی لوگ انہیں حیرت سے دیکھ دیکھ رہے تھے۔ خطاب کے دوران آپ نے کئی لوگوں کو سوتے ہا اپنے فون میں مصروف دیکھا ہوگا پر اس طرح کا انوکھا معاملہ نہیں دیکھا ہوگا۔ لیکن اتنے میں ہی ان کی گرل فرینڈ نے ان کی تجویز قبول کرکے پارلیمنٹ کے ماحول کو اور بھی خوشنما بنا دیا۔

وزیر خزانہ نے بڑے ہی الگ انداز میں پوچھا ایلیسا ڈی لیو کیا تم مجھ سے شادی کروگی۔ ایلیسا نے جیسے ہی  تجویز کو قبول کیا وہاں سبھی لوگوں نے تالیاں بجانا شروع کردیں۔ بتادیں کہ مورو 2016 میں اٹلی میں آئے زلزے پر چرچاکررہے تھے۔

حالانکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر رابٹرو فیکو نے خطاب کے دوران مورو کے اس طرح سے شادی کیلئے پرپوز کرنے کے انداز پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ رابٹرو فیکو نے کہا کہ میں خوش ہوں پر  اس طرح پارلیمنٹ کی کاروائی کے درمیان اس طرح کی مداخلت ٹھیک نہیں ہے۔
Loading...

Loading...