کیا 11 سال چھوٹی لڑکی کے پیارمیں پڑگئے سدھارتھ ملہوترا، چھپ چھپ کرکررہے ہیں ڈیٹ

بالی ووڈ کے گلیاروں میں ایک اورلوافیئرزبردست سرخیوں میں ہے۔ اس افیئرکا اشارہ 'کافی ودھ کرن' شو سے ملا تھا۔

Mar 17, 2019 01:34 PM IST | Updated on: Mar 17, 2019 01:34 PM IST
کیا 11 سال چھوٹی لڑکی کے پیارمیں پڑگئے سدھارتھ ملہوترا، چھپ چھپ کرکررہے ہیں ڈیٹ

بالی ووڈ اسٹارس کے بنتے بگڑتے رشتوں کے بارے میں تو آپ اکثرسنتے رہتے ہوں گے۔ کبھی کسی کے افیئرکی خبریں وائرل ہوتی ہیں توکبھی کسی کے بریک اپ کی۔ خیرحال ہی میں بالی ووڈ کی ایک تازہ افیئرزبردست سرخیوں میں ہے۔ سرخیوں کی وجہ ان دونوں کی عمرکے درمیان کا فاصلہ بھی ہے۔ یہ دونوں کی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اگرآپ اب تک نہیں سمجھے توآپ کو بتادیں کہ ہم بات کررہے ہیں اداکار سدھارتھ ملہوترا اورتارا ستاریا کی۔

ان دونوں کے رشتوں کی اڑتی اڑتی خبریں توآپ نے بھی دیکھیں سنیں ہوں گی۔ کرن جوہرکے شوک 'کافی ودھ کرن' میں بھی اداکارہ نے اس کا اشارہ دیا تھا۔ دراصل سدھارتھ نے فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے ڈیبیو کیا تھا۔ 7 سال بعد اسی فلم کے سیکول 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2 ' سے تارا بھی ڈیبیو کررہی ہیں۔ دونوں پڑوسی ہیں اورتارا کرن کے شوپرکہہ چکی ہیں کہ انہیں فلم کے سابق طالب علم (ایکس اسٹوڈنٹ ) پرفخرہے۔

Loading...

وہیں شو کے آخری راونڈ میں جب کسی سیلیبرٹی کوکال کرنا تھا، تب تارا نے سدھارتھ کوہی کال کیا تھا۔ اس بات سے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے پیارمیں پڑگئے ہیں۔ حال ہی میں اس افیئرکوہوا تب ملی تھی جب دونوں کو میڈیا نے ساتھ اسپاٹ کیا۔ دونوں ساتھ میں فلم 'بدلہ' دیکھ کرنکل رہے تھے۔ گزشتہ کافی دنوں سے تارا اورسدھارتھ ساتھ میں گھومتے ہوئے پکڑے جانے سے بچ رہے تھے۔

اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ایک مال میں دونوں کو اسپاٹ کیا گیا۔ وہیں اس سے قبل تارا ونود مہرا کے بیٹے روہن مہرا کو ڈیٹ کررہی تھیں۔ وہیں سدھارتھ اس سے قبل عالیہ بھٹ کو ڈیٹ کررہے تھے۔ دونوں پہلی فلم کے بعد سے ہی کافی سرخیوں میں رہے، لیکن بعد میں ان دونوں کا بھی بریک اپ ہوگیا۔

Loading...