عاشق جوڑے کو قابل اعتراض حالت میں دیکھنے کے بعد لوگوں نے درگا پنڈال میں کرادی شادی

عاشق جوڑے کو درگا مورتی کے سامنے پنڈال میں شادی کرائی گئی ہے۔ دونوں نے ماں درگا کو گواہ مان کر7 پھیرے لئے ہیں۔ اب یہ معاملہ پورے ضلع میں سرخیوں میں ہے۔ لوگ عاشق جوڑے کے ساتھ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔

Oct 09, 2019 03:03 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 03:03 PM IST
عاشق جوڑے کو قابل اعتراض حالت میں دیکھنے کے بعد لوگوں نے درگا پنڈال میں  کرادی شادی

عاشق جوڑے کو قابل اعتراض حالت میں دیکھنےکےبعد لوگوں نے درگا پنڈال میں کرادی شادی

بہارکے پٹنہ ضلع میں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنےآیا ہے، جہاں میلہ گھومنے آئے عاشق جوڑے کی لوگوں نے شادی کرادی۔ خاص بات یہ ہےکہ عاشق جوڑے کودرگا  مورتی کےسامنے پنڈال میں شادی کرائی گئی ہے۔ دونوں نے ماں درگا کو گواہ مان کر7 پھیرے لئے ہیں۔ اب یہ معاملہ پورے ضلع میں سرخیوں میں ہے۔ لوگ عاشق جوڑے کے ساتھ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔ وہیں عاشق جوڑا بھی اس شادی سے خوش ہے۔

اطلاعات کےمطابق معاملہ موکاما کے ہاتھی دا تھانہ علاقےکا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ درگا پوجا کا میلہ گھومنےآئےعاشق جوڑے کولوگوں نے قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ اس کے بعد لوگوں نےعاشق جوڑے کوپکڑلیا اورپوچھ گچھ کی۔ دونوں نےبتایا کہ وہ ایک دوسرے سے پیارکرتے ہیں۔ ان کےدرمیان چارسال سے تعلقات ہیں۔ ایسے میں لوگوں نے لڑکےاورلڑکی کےاہل خانہ کو فون کرکے میلہ کےمقام پربلا لیا۔

Loading...

اس کے بعد لوگوں نےدونوں کے رشتہ داروں کو کافی سمجھایا تو دونوں شادی کےلئے راضی ہوگئے۔ پھرپنڈال میں ہی درگاماں کوگواہ مانتے ہوئےعاشق نے لڑکی کے مانگ میں سندوربھرکرشادی کرلی۔ اس دوران پنڈت جی نے'منترو چارن' بھی کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ عاشق موکاما گھاٹ کا رہنے والا ہے اورمعشوقہ ہاتھی دا کےاوٹا کی رہنے والی ہے۔ شادی کرنے کے بعد عاشق جوڑا اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی خوشی گھرچلےگئے۔

مندرمیں کرائی تھی شادی

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ بہارکے سپول ضلع میں بھی گاؤں والوں نے ایک عاشق جوڑے کو قابل اعتراض حالت میں پکڑلیا تھا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے اس عاشق جوڑے کی زبردستی گاؤں کے ہی مندرمیں شادی کرا دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، معاملہ سپول کے کرزائن تھانہ علاقے میں واقع ایک گاؤں کا تھا۔ گاؤں میں رہنے والےایک نوجوان کو پاس کی ہی ایک لڑکی سے پیارہوگیا تھا۔ اس کے بعد دونوں چپکے سے ایک دوسرے سے ملنے گئے تھے۔ اسی درمیان شادی کا جھانسہ دے کرنوجوان معشوقہ سے جسمانی تعلقات بنانا شروع کر دیا۔ عاشق نے کئی بارجسمانی تعلقات بنانےکے بعد اس سے ابھی تک شادی نہیں کی تھی۔ تبھی ایک دن گاؤں والوں نے قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اورمندرمیں شادی کرا دی تھی۔

انرودھ کی رپورٹ

Loading...