شادی شدہ زندگی ہوگئی ہے بورنگ، آج سے ہی کریں یہ 6 کام، لوٹ آئے گا رومانس

اپنے شادی شدہ رشتے میں پیاربنائے رکھنے کے لئے کچھ ضروری کام کرنے چاہئے۔ اس کے لئے ان 6 باتوں کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ آپ کی زندگی خوشگواررہے۔

Dec 16, 2018 05:51 PM IST | Updated on: Dec 16, 2018 05:51 PM IST
شادی شدہ زندگی ہوگئی ہے بورنگ، آج سے ہی کریں یہ 6 کام، لوٹ آئے گا رومانس

نئی شادی شدہ زندگی۔

ہرشخص کی زندگی میں پیاراوررومانس اتناہی ضروری ہے، جتنا کی کھانا۔ حالانکہ شادی کے کئی سال گزرنے پرکئی بارلوگوں کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ ان کی زندگی سے اچانک سارا رومانس غائب ہوگیا ہے۔ اگرآپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہےتورشتے میں پیار بنائے رکھنے کے لئے کچھ ضروری کام کرنے چاہئے۔ اس کے لئے ان 6 باتوں کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔

ایک چھوٹی سی بات خوشی اورغم دونوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بھی زندگی میں بڑے معنی رکھتی ہیں۔ اگرآپ یہ سوچ کراپنے پارٹنر(ساتھی) کووقت نہیں دے پاررہے ہیں کہ لمبی بات کرنی ہیں تو اس سے بچیں اورجب بھی موقع ملے چھوٹی ہی سہی، لیکن ان کے ٹچ میں رہیں، ان سے بات چیت کرتے رہیں۔ ایسا کرنے سے آپ دونوں کی درمیان قربت بڑھیں گی۔

Loading...

اپنے ساتھی کے ساتھ ڈرائیو پرجانے کا خیال ہی کتنا رومانٹک ہوتا ہے، اس لئے کبھی کبھی ان کے ساتھ لانگ ڈرائیوکے لئے نکل جائیں۔ فلم دیکھیں یا کہیں اورگھومیں۔ کوشش یہ کریں کہ صبح کی واک اورشام کا ڈنربھی ساتھ ہو۔ ایسا کرنے سے نہ صرف آپ دونوں فریش محسوس کریں گے بلکہ آپ کا رشتہ بھی مضبوط ہوگا۔

پیارکوبرقراررکھنے کے لئے آئی لویو(میں آپ سے پیارکرتاہوں) یہ کرشمائی الفاظ بولنے سے گریزنہ کریں۔ جب بھی موقع ملے، اپنے ساتھی سے پیارکا اظہارکریں۔ اس سے آپ کے درمیان قربت میں اضافہ ہوگا۔ یہ ٹھیک ہے کہ زندگی میں سنجیدہ ہونا پڑتا ہے، لیکن ہروقت سنجیدہ رہنے سےآپ لوگوں کو بورنگ کرسکتے ہیں۔ اس لئے کبھی کبھی جوکس (لطیفے) بنانے اورقہقہہ لگا کرہنسنے کی کوشش بھی کریں۔ ہنسنا ایک طرح کی ورزش بھی ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کی زندگی مزے سے چلتی رہے گی۔

ساتھی کوہگ کرنا (گلے لگانا) یا پھرجادو کی جھپی دینا نہ بھولیں، جب آپ گلے لگاتے ہیں تو اس کے ساتھ آپ اپنے رشتے میں پیارکوتقویت پہنچاتے ہیں۔ بہت اچھا یہ ہوگا کہ کبھی کبھی ہگ کرنے کے ساتھ کڈلنگ بھی کریں۔ کوشش کریں کہ کبھی کبھی ساتھی کی پسند کوہی اپنی پسند بنالیں۔ اس کے ساتھ کھانا بنائیں، اس کی پسند کا کھانا بناکران کے ساتھ بیٹھ کرکھائیں۔

Loading...