شادی شدہ زندگی ہوگئی ہے بورنگ، کریں یہ 6 کام پھرلوٹ آئے گا رومانس

شادی کے کئی سال گزرنے پرکئی بارلوگوں کویہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ ان کی زندگی سے اچانک ہی سارا رومانس غائب ہوگیا ہے۔

Nov 23, 2019 07:58 PM IST | Updated on: Nov 23, 2019 08:03 PM IST
شادی شدہ زندگی ہوگئی ہے بورنگ، کریں یہ 6 کام پھرلوٹ آئے گا رومانس

رشتے میں پیاربنائے رکھنے کے لئے کچھ ضروری کام کرنا چاہئے۔

ہرشخص کی زندگی میں پیاراوررومانس اتنا ہی ضروری ہے، جتنا ضروری ہے کھانا۔ حالانکہ شادی کےکئی سال گزرنے پرکئی بارلوگوں کویہ محسوس ہونےلگتا ہےکہ ان کی زندگی سےاچانک ہی سارا رومانس غائب ہوگیا ہے۔ شادی کےکئی سال بعد اچانک ہی ساری چیزیں بورنگ لگنےلگتی ہیں۔ اگرآپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے تورشتے میں پیاربنائے رکھنےکےلئے کچھ ضروری کام کرنی چاہئے۔ اس کے لئے ان 6 باتوں کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔

چھوٹی چھوٹی باتیں بھی ضروری

Loading...

ایک چھوٹی سی بات خوشی اورغم دونوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بھی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ اگرآپ یہ سوچ کراپنے پارٹنر(ساتھی) کووقت نہیں دے پا رہے ہیں کہ لمبی باتیں کرنی ہیں، تواس سے بچیں اورجب بھی موقع ملے، چھوٹی ہی صحیح لیکن ان کے ٹچ میں رہیں۔ ان سے بات چیت کرتے رہیں۔ ایسا کرنے سےآپ دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں گی۔

لانگ ڈرائیورکے لئے نکل جائیں

اپنے ساتھی کے ساتھ ڈرائیوپرجانے کا خیال ہی کتنا رومانٹک ہوتا ہے، اس لئے کبھی کبھی ان کے ساتھ لانگ ڈرائیوکے لئےنکل جائیں۔ فلم دیکھیں یا کہیں اورگھومیں۔ کوشش یہ کریں کہ مارننگ واک ( صبح کی سیر) اورشام کا ڈنربھی ساتھ ہو۔ ایسا کرنے سےنہ صرف آپ دونوں فریش (تروتازہ) محسوس کریں گے بلکہ آپ کا رشتہ بھی مضبوط ہوگا۔

ساتھی سے پیارکا کریں اظہار

پیارکوبرقراررکھنےکےلئےآئی لویو(میں تم سے بہت پیارکرتا ہوں) یہ کرشمائی الفاظ بولنے سے نہ گھبرائیں۔ جب بھی موقع ملے، اپنے ساتھی سے پیارکا اظہارکریں۔ اس سےآپ کے درمیان نزدیکیاں اوربڑھیں گی۔

ہنسنے کی کوشش کریں

یہ ٹھیک ہے کہ زندگی میں سنجیدہ ہونا پڑتا ہے، لیکن ہروقت سنجیدہ رہنے سے آپ لوگوں کو بورنگ لگ سکتے ہیں۔ اس لئے کبھی کبھی جوکس بنانے اورقہقہے لگاکرہنسنے کی کوشش بھی کریں۔ ہنسنا بھی ایک طرح کی ورزش ہے۔ ایسا کرنے سےآپ کی زندگی دلچسپ بنی رہتی ہے۔

جادو کی جھپی

ساتھی کوہگ کرنا یعنی جادو کی جھپی دینا نہ بھولیں۔ جب آپ ہگ کرتے ہیں تواس کے ساتھ آپ اپنے رشتے میں پیارکی گرماہٹ بھرتے ہیں۔ بہت اچھا یہ ہوگا کہ کبھی کبھارہگ کرنے کے ساتھ ساتھ کڈلنگ بھی کریں۔

ساتھی کی پسند کواپنی پسند بنا لیں

کوشش کریں کہ کبھی کبھی ساتھی کی پسند کوہی اپنی پسند بنا لیں۔ اس کے ساتھ کھانا بنائیں۔ اس کی پسند کا کھانا بناکران کے ساتھ بیٹھ کرکھائیں۔

Loading...