اس شخص کو سردی میں لگتی ہے شدید گرمی، لیٹتا ہے برف کی سلی پر، تو گرمی میں اوڑھتا ہے 4 ـ 5 لحاف

مہیندر گڑھ کے گاوں ڈیرولی میں ایک ایسا شخص ہے جس کے آگے موسم کی شدید گرمی اور سری کا کوئی اثر نہیں ہوتا

Jan 06, 2019 08:29 AM IST | Updated on: Jan 06, 2019 08:42 AM IST
اس شخص کو سردی میں لگتی ہے شدید گرمی، لیٹتا ہے برف کی سلی پر، تو گرمی میں اوڑھتا ہے 4 ـ 5 لحاف

فائل تصویر

مہیندر گڑھ کے گاوں ڈیرولی میں ایک ایسا شخص ہے جس کے آگے موسم کی شدید گرمی اور سری کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ ڈیرولی گاوں کا رہائشی سنتالال کسی اجوبہ سے کم نہیں ہے ۔ دلت خاندان سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ سنتا لال کو کوئی بیماری نہیں ہے ، یہاں تک کی اب تک انہیں کوئی بیماری ہوئی ہی نہیں۔ محقق بھی اس معاملہ میں ہار مان چکے ہیں۔

دسمبر کے اس موسم میں جہاں عام انسان اپنے لحاف سے نکلنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، وہیں سنتالال ہے جس کے پسینہ چھوٹ رہے ہیں۔ سنتا لال ایسا اجوبہ ہے کہ اسے سردی کے موسم میں گرمی لگتی ہے اور گرمی کے موسم میں سردی۔

Loading...

سردی میں برف کی سلی پر لیٹتا ہے سنتا لال

اس شخص کےآگے موسم بھی ہار مان لیتا ہے ۔ لیکن تھوڑا غور کیجئے جب حالت خراب کر دینے والی سردی ہوتی ہے تو اس وقت یہ شخص برف کی سلی پر لیٹتا ہے ۔ صبح 5 بجے اٹھ کر تالاب میں نہاتا ہے اور سارا دن وہ پانی میں ہی رہتا ہے ۔

کیا ہے ڈاکٹروں کا کہنا

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سنتا لال کو کوئی بیماری نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ صرف قدرت کی وجہ سے ہے ۔ وہیں ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر سنتا لال کو جانتے ہیں ۔ وہ ہر سال اسپتال میں آتا ہے اور اسے کوئی بیماری نہیں ہے۔

santa lal

 

 

Loading...