آئی آئی ٹی ٹسٹ میں فیل ہو گیا تھا یہ مسلم نوجوان، اب گوگل سے ملا 1.2 کروڑ کا پیکیج

ممبئی کے 21 سالہ عبداللہ خان کو گوگل نے 1.2 کروڑ کا پیکیج آفر کیا ہے۔

Mar 29, 2019 05:16 PM IST | Updated on: Mar 29, 2019 05:32 PM IST
آئی آئی ٹی ٹسٹ میں فیل ہو گیا تھا یہ مسلم نوجوان، اب گوگل سے ملا 1.2 کروڑ کا پیکیج

ممبئی کے 21 سالہ ایک نوجوان کو گوگل نے 1.2 کروڑ کا پیکیج آفر کیا ہے۔ آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے ٹسٹ میں فیل ہونے والے عبداللہ خان کو گوگل سے ایسے پیکیج کی بالکل بھی امید نہیں تھی۔ خان کو اس ہفتہ گوگل کے لندن آفس میں نوکری کا آفر ملا ہے۔

عبداللہ خان کو جو پیکیج ملا ہے اس میں 54.5 لاکھ روپیے ان کی سالانہ بیس تنخواہ ہے۔ اس کے علاوہ 15 فیصدی بونس اور چار سالوں تک کے لئے 58.9 لاکھ روپیے کی قیمت کا اسٹاک آپشن شامل ہے۔ خان ستمبر میں گوگل جوائن کریں گے۔ فی الحال وہ کمپیوٹر سائنس کی پڑھائی کر رہے ہیں۔

Loading...

خاص بات یہ ہے کہ خان نے گوگل کے لئے اپلائی نہیں کیا تھا۔ ان کی پروفائل ایک ایسی سائٹ پر تھی جو پروگرامینگ سے متعلق کامپٹیشن منعقد کرتی ہے۔ عبداللہ کی پروفائل گوگل کو پسند آگئی اور ان کا آن لائن انٹرویو لیا گیا۔

عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اتنا بڑا پیکیج ملنے کی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شوقیہ طور پر پروگرامنگ سائٹس کے کامپٹیشن میں حصہ لیتے تھے۔ خان نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بارے میں جانکاری نہیں تھی کہ کمپنیاں اس طرح کی ویب سائٹ پر پروگرامروں کی پروفائل چیک کرتی پیں۔ خان نے کہا کہ وہ گوگل میں شامل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہاں وہ کافی کچھ سیکھ سکیں گے۔

 

Loading...