انوکھا واقعہ: امریکہ میں ایک اسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ

امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی 9 نرسیں آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے

Mar 28, 2019 12:28 PM IST | Updated on: Mar 28, 2019 12:29 PM IST
انوکھا واقعہ: امریکہ میں ایک اسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ

امریکہ میں ایک اسپتال کے لیبر وارڈ کی 9نرسیں بیک وقت حاملہ: فوٹو یو این آئی۔

یہ دلچسپ اور حیرت انگیز خبر امریکہ سے آئی ہے۔ ایک اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ یا لیبر وارڈ میں جہاں حاملہ خواتین کا آنا جانا لگا رہتا ہے، جن کی دیکھ بھال کے لئے وہاں نرسیں بھی موجود ہوتی ہیں۔ مگر کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ لیبر وارڈ کی تمام نرسیں بیک وقت حاملہ ہوجائیں اور ان کے بچوں کی پیدائش بھی لگ بھگ ایک ساتھ ہو۔

لیکن امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی 9 نرسیں آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔ سی سی این سے بات کرتے ہوئے ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا ’’جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔ اس اسپتال نے اس انوکھے واقعہ کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔

اسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بھی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملہ کی کمی کا سامنا ہوگا۔ اس پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔ تمام نرسیں اس حوالہ سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔

Loading...

Loading...