پڑھئے، اترپردیش میں کہاں ہونے لگی سونے اور چاندی کی بارش

کیا ہو گا اگر اچانک بیچ سڑک میں سونے اور چاندی سے بنے زیورات اور بیش قیمتی موتیاں برسنے لگیں؟

Jul 09, 2015 11:22 AM IST | Updated on: Jul 09, 2015 11:52 AM IST
پڑھئے، اترپردیش میں کہاں ہونے لگی سونے اور چاندی کی بارش

کیا ہو گا اگر اچانک بیچ سڑک میں سونے اور چاندی سے بنے زیورات اور بیش قیمتی موتیاں برسنے لگیں؟ کوئی بھی ایسا نظارہ دیکھے گا تو کوشش یہی کرے گا کہ اس بیش قیمت خزانے پر جتنا زیادہ سے زیادہ ہاتھ صاف کر لے۔ کچھ ایسی ہی صورت حال دیکھنے کو ملی ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں۔

ہوا یوں کہ بائک سوار لٹیرے کہیں لوٹ کی واردات کو انجام دے کر آ رہے تھے۔ ان کے پاس بوری میں بیش قیمتی زیورات اور موتیاں تھیں۔ لیکن سڑک پر کہیں جھٹکا لگنے سے اچانک بوری کھل گئی اور پورا مال بکھرنے لگا۔ اس دوران آس پاس اچھی خاصی بھیڑ تھی۔ جس کی بھی نظر موتیوں اور زیورات پر پڑی وہ اسے لوٹنے لگا۔

خاص بات یہ رہی کہ پہلے تو ان راہگیروں نے ان بدمعاشوں کو آواز دی۔ لیکن بدمعاشوں نے گھبراہٹ کے عالم میں بائک کی رفتار اور تیز کردی جس سے تقریباً ایک کلومیٹر تک ان کے لوٹے ہوئے زیورات اور موتیاں سڑک پر بکھرنے لگیں۔

اب آپ کو بتادیں کہ یہ واقعہ کہاں کا ہے؟ یہ واقعہ ہے بہرائچ کے رام گاوں تھانہ علاقہ کے نان پارا۔ بہرائچ مارگ کا۔ جہاں دوپہر ساڑھے بارہ بجے روپئی ڈیہا کی طرف سے آ رہے دو بدمعاشوں کی بائیک میں بندھی بوری سے سونے چاندی کے زیورات اور موتی گرنے لگے۔

Loading...

حالت یہ ہو گئی کہ بڑی تعداد میں جس طرح سے لوگ سڑک پر ان بکھرے زیورات کو لوٹنے لگے، اس سے وہاں جام لگ گیا۔ سڑک پر سونا چاندی اور موتی کے بکھرنے کی خبر سن کر اطراف کے گاووں کے لوگ بھی اکھٹا ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اس جگہ پہنچ گئی اور اس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ بدمعاشوں نے آخر اتنا بڑا ہاتھ کہاں اور کس کے گھر پر مارا ہے۔

Loading...