للت مودی کی بڑھیں مشکلیں،اب پاسپورٹ رد کرنے کی تیاری

انڈین پریمئیر لیگ، آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی کا پاسپورٹ جلد ہی رد کیا جا سکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس کی تیاری میں مصروف ہو گئی ہے۔

Jun 18, 2015 12:42 PM IST | Updated on: Jun 18, 2015 12:42 PM IST
للت مودی کی بڑھیں مشکلیں،اب پاسپورٹ رد کرنے کی تیاری

انڈین پریمئیر لیگ، آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی کا پاسپورٹ جلد ہی رد کیا جا سکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس کی تیاری میں مصروف ہو گئی ہے۔

حالانکہ وزارت خارجہ سپریم کورٹ سے للت مودی کا پاسپورٹ رد کرنے کے لئے تبھی کہے گی جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ای ڈی وزارت خارجہ سے اس بارے میں سفارش کرنے کے لئے کہے گا۔ دراصل للت مودی پر آئی پی ایل میں مالی بےضابطگیوں کا الزام لگانے والے ای ڈی کو ابھی وزارت خارجہ سے پاسپورٹ رد کرنے کی سفارش کرنی ہے۔وزارت خارجہ اس سفارش کو مناسب وجوہات کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی ۔اس کے ساتھ ہی وزارت سپریم کورٹ سے سات اگست دوہزار چودہ کو دلی ہائی کورٹ سے مودی کے پاسپورٹ کو بحال کئے جانے کے حکم کو بدلنے کا مطالبہ کرے گی۔

Loading...

غور طلب ہے کہ دوہزار دس میں ای ڈی کے ذریعہ الزام لگائے جانے کے بعد سے للت مودی لندن میں رہ رہے ہیں۔ متحدہ ترقی پسند کی حکومت نے ان کے پاسپورٹ کو رد کردیا تھا۔ للت مودی نے اس فیصلہ کے خلاف دلی ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سال اگست میں ان کے پاسپورٹ کو بحال کر دیا تھا۔گزشتہ سال مئی میں اقتدار میں آئی موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ میں اس فیصلہ کو چیلنج نہیں کیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو تبدیل کرانے کے لئے ای ڈی کو وزارت خارجہ سے سفارش کرنی ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی وزارت کے پاسپورٹ محکمہ کو نئے حقائق اور نکات پیش کرنے ہوں گے جن کی بنیاد پر ہی نئے فیصلہ کو چیلنج کیا جا سکے گا۔

Loading...