زیور چرا کر کھا جاتی تھی خاتون، ڈاکٹروں نے پیٹ سے نکالے 1.5  کلو جویلری، 90 سکے

ایک خاتون کے پیٹ سے اتنے زیور اور سکے نکلے کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔

Jul 25, 2019 08:40 AM IST | Updated on: Jul 25, 2019 12:02 PM IST
زیور چرا کر کھا جاتی تھی خاتون، ڈاکٹروں نے پیٹ سے نکالے 1.5  کلو جویلری، 90 سکے

یہ کام کرتی تھی خاتون، پیٹ میں نکلیں یہ چیزیں ڈاکٹروں کے اڑ گئے ہوش

مغربی بنگال میں ایک خاتون کے پیٹ سے اتنے زیور اور سکے نکلے کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مغربی بنگال کی بیر بھومی ضلع کے سرکاری اسپتال میں دماغی طور پرغیرمستحکم خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو زیور اور سکے نکالے گئے ہیں۔ رامپورہاٹ کے سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں ہیڈ آف سرجری ڈپارٹمینٹ سدھارتھ وشواس نے کہا کہ 26 سال کی خاتون کے پیٹ سے 5 اور 10 روپئے کے 90 سکے نکالے گئے ہیں۔ زیور زیادہ تر تانبے اور پیتل کے بنے تھے لیکن کچھ سونے کے بھی ہیں۔

خاتون کی ماں کے مطابق انہوں نے نوٹس کیا کہ اپنے گھر سے زیور غائب ہورہے تھے لیکن جب ہم پوچھ۔گچھ کرتے تو وہ رونے لگتی۔ ہم اس پر نظر رکھتے تھے مگر کسی طرح وہ ان سب کو نگلنے میں کامیاب ہوجاتی تھی۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے ٹھیک نہیں تھی۔ ہم اسے الگ۔الگ نجی ڈاکٹروں کے پاس لے گئے تھے مگر اس پر دوائیوں کا کوئی اثر نہیں ہورہا تھا۔

کھانا کھانے کے بعد کرتی تھی الٹی۔

خاتون کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی دماغی طور سے درست نہیں ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ کھانا کھانے کے بعد الٹی کردیتی تھی۔ اس نے کہا کہ اس کی بیٹی کو اس کے بھائی کی دکان سے سکے ملے ہیں۔

Loading...

بتا دیں کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تقریبا ایک ہفتے تک مختلف ٹیسٹ (چیک اپ) کرنے کے بعد بدھ کو اس کا آپریشن کیا ہے۔

Loading...