فلائٹ میں ایکسٹرا سامان کے پیسے بچانے کے لئے خاتون نے کیا یہ کام، لوگ حیران

چیک ان کرتے وقت جب اس کے سوٹ کیس کا وزن کیا گیا تو وہ 9.5 کلوگرام کا نکلا جبکہ ایئر لائنس کو اپنے ساتھ 7 کلوگرام تک سامان مفت لے جانے کی چھوٹ تھی۔ تو جانیں خاتون نے کیا ترکیب نکالی۔۔

Oct 19, 2019 03:48 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 03:53 PM IST
فلائٹ میں ایکسٹرا سامان کے پیسے بچانے کے لئے خاتون نے کیا یہ کام، لوگ حیران

عام طور پر طیارہ(فلائٹ) میں مسافروں کیلئے لے جائے جانے والے سامان کے وزن کی حد طے ہوتی ہے۔ اگراس سے ذرا بھی وزن اوپر ہوتی ہے تو مسافر کو ایکسٹرا پیسے ادا کرنے ہوتے ہیں لیکن کچھ مسافر اس ایکسٹرا بیگیج فیس کو بچانےکیلئے نئی۔نئی ترکیب نکال لیتے ہیں۔ اسی ہی اتک ترکیب فلیپنس خاتون نے نکالی۔ اس نے ایکسٹرا بیگیج (سامان) کی فیس بچانے کیلئے اپنے سوٹ کیس سے 2.5 کلوگرام وزن یکپڑے نکال کر پہن لئے اور ہاں اس کی یہ ترکیب کام بھی کرگئی۔ ایکسٹرا بیگیج فیس بچانے کی یہ ترکیب اپنائی فلیپینس کی گیل راڈریگوئیج نام کی خاتون نے۔ اس نے 2 اکتوبر کو اس سلسلے میں فیس بک پر ایک پوسٹ ڈالا۔ اس میں اس نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اس میں اس نے بتایا کہ وہ ایک ایئر لائنس کی فلائٹ میں سفر کرنے ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ اس کے پاس کپڑوں سے بھرا ایک سوٹ کیس تھا۔

چیک ان کرتے وقت جب اس کے سوٹ کیس کا وزن کیا گیا تو وہ 9.5 کلوگرام کا نکلا جبکہ ایئر لائنس کو اپنے ساتھ 7 کلوگرام تک سامان مفت لے جانے کی چھوٹ تھی۔ اس کے اوپر ذرا سا بھی وزن بڑھنے پر ایکسترا فیس دینی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایئر لائنس ملازمین نے گیل کے ساتھ کیا۔ ان سے ایکسٹرا فیس مانگی گئی لیکن گیل نے اس سے انکار کردیا۔

Loading...

ایکسٹرا فیس چکانے سے انکار کر دینے کے بعد گیل نے نئی ترکیب نکالی۔ اس نے اپنا سوٹ کیس کھولا اور تقریبا 2.5  کلوگرام کپڑے پہن لئے۔ ان میں پانچ جوڑی پینٹ اور ٹی۔شرٹ و شرٹ تھے۔ اس کے بعد سوٹ کیس کا دوبارہ وزن کرایا تو وہ طے شدہ حد سے کم ہوگیا۔ اس کے بعد ایئر لائنس نے اسے سفر کرنے کی اجازت دےدی۔

 

Loading...