حاملہ ہیں توروزکریں ورزش، ہوگا یہ فائدہ

حمل کے دوران ورزش کرنے سے شوگرلیول ٹھیک رہتا ہے۔ ساتھ ہی طویل مدتی صحت پریشانیوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

Sep 02, 2019 11:36 PM IST | Updated on: Sep 02, 2019 11:36 PM IST
حاملہ ہیں توروزکریں ورزش، ہوگا یہ فائدہ

حاملہ ہیں توروزکریں ورزش، ہوگا یہ فائدہ

ابھی حال ہی میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حاملہ خواتین میں موٹاپا کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ اس موٹاپے کی وجہ سے ان کا کئی بیماریوں کا گھربھی بن جاتا ہے۔ اگرآپ بھی حاملہ ہیں اورایک صحتمند جسم کی خواہش رکتھی ہیں توزیادہ ورزش کریں۔ فسیولوجیکل رپورٹس میں شائع تحقیق کے مطابق حمل کے دوران ورزش کرنے سے شوگرلیول برقرار رہتا ہے۔ ساتھ ہی طویل مدتی صحت پریشانیوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

حمل کے دوران زیادہ وزن ہونے سے خواتین میں پیچیدگیوں کا خطرہ ہوتا ہے، جیسے کہ حمل، ذیابیطس  اورحمل کے بعد کے سالوں میں ان کے اوربچے دونوں کوٹائپ 2 ذیابیطس جیسی موٹاپے سے متعلق بیماریوں کے ہونے کا امکان ہے۔

اس بات کوثابت کرنے کے لئے یا یوں کہیں پتہ لگانے کے لئے کہ حمل کے دوران ورزش کرنے کے فائدے ہوتے ہیں، تحقیق کاروں نے ایک کیس اسٹڈی کی۔ انہوں نے چوہوں کو زیادہ فیٹ والے شوگرکھلائے۔ اس کے بعد موٹے ہوچکے چوہوں سے ورزش کرایا گیا۔ حمل کے ایک ہفتے پہلے تک چوہوں کوروز ٹریڈمل پر20 منٹ پرچڑھایا جاتا۔ چوہوں میں حمل کی مدت 20 دنوں کی ہوتی ہے۔ ایسے میں حمل کے 17 دنوں تک انہیں روزٹریڈمل پر12.5 منٹ تک چڑھایا جاتا اورورزش کرایا جاتا۔ تحقیق میں آئے نتائج نے یہ ثابت کیا کہ اس کا ان کے جسم پر مثبت اثرپڑا۔

Loading...

ڈسکلیمر: اس تحریرمیں دی گئی اطلاعات عام خیالات پرمبنی ہیں۔ نیوز 18 اردو ان کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ان پرعمل کرنے سے قبل متعلقہ ماہرین سے رابطہ کریں۔

Loading...