ماں بننا چاہتی ہیں پرینکا چوپڑا، شوہرکےلئے کرنا چاہتی ہیں یہ کام

نک جوناس سے شادی کرنے کے بعد پرینکا چوپڑا کی وش لسٹ میں دو نئی چیزیں جڑ گئی ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں۔

Sep 07, 2019 11:58 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 11:59 PM IST
ماں بننا چاہتی ہیں پرینکا چوپڑا، شوہرکےلئے کرنا چاہتی ہیں یہ کام

ماں بننا چاہتی ہیں پرینکا چوپڑا

بالی ووڈ سے لے کرہالی ووڈ تک پہنچنے والی ادا کارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے حمل کولے کربیان دیا ہے۔ پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں۔ نک جوناس سے شادی کرنے کے بعد پرینکا چوپڑا کی وش لسٹ میں دو نئی چیزیں جڑ گئی ہیں۔ اپنے نئے انٹرویومیں پرینکا نے بتایا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ پرینکا نے یہ بھی بتایا کہ وہ لاس اینجلس میں اپنے اورنک جوناس کے لئے گھرخریدنا چاہتی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کے حاملہ ہونے کی رپورٹس کچھ ہی وقت پہلے سرخیوں میں چھا گئی تھی۔ حالانکہ اداکارہ اوران کی ماں کی طرف سے اسے محض افواہ قرار دیا گیا۔ ستمبر 2019 کے ووگ میگزین کے کورپرآنے کولے کرپرینکا چوپڑا ایک بارپھر سرخیوں میں ہیں۔ امریکی سنگر نک جوناس سے شادی کے بعد بھلے پرینکا چوپڑا کی سرگرمی فلموں میں کم ہوگئی ہو، لیکن وہ لائم لائٹ میں بنی رہتی ہیں۔

Loading...

انٹرویومیں پرینکا چوپڑا نے کہا 'میں وہاں خوش رہتی ہیں، جہاں میرے آس پاس وہ لوگ موجود ہوتے ہیں، جنہیں میں پیارکرتی ہوں اورمیرے لئے وہیں میرا گھرہوتا ہے۔ اپنے لئے گھرخریدنا اوراپنا بچہ ہونا اس وقت میری ٹاپ لسٹ میں ہے'۔ اپنے انٹرویومیں پرینکا نے بالی ووڈ سے لے کرہالی ووڈ تک کے اپنے سفرکے بارے میں بھی کئی باتیں شیئرکیں۔ اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا نے اوبراڈ میں سیٹل ہونے اوراپنی آنے والی فلم 'دی اسکائی ازپنک' کے بارے میں بھی کئی باتیں بتائیں۔

ساتھ ہی پرینکا چوپڑا نے کہا 'میں آج جوبھی ہوں اورامریکہ میں جو بھی کررہی ہوں، یہ سب میں نے انڈیا میں سیکھا ہے۔ میں نے خود کو قابل اعتماد رہنا سکھایا ہے۔ میں نے یہ سیکھا ہے کہ ہارنے کے بعد آپ کو کیا کرنا چاہئے، جو آپ کو کامیاب بنا دے'۔ پرینکا چوپڑا نے یہ بھی بتایا کہ وہ کبھی بھی اپنے شوہرنک جوناس کے ساتھ گانے کی کوشش نہیں کرتی ہیں۔ اپنے شوہرنک کے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے کہا کہ گھرمیں وہ دونوں ساتھ مل کرگاتے ہیں، جب تک پرینکا کہیں جانےکےلئے تیارہوتی ہیں تب تک نک پیانو بجاتےہوئے پرینکاکا انتظارکرتے ہیں۔ پرینکا نے بتایا کہ نک جوناس بہت بہترین سنگرہیں، اس لئے ان کے ساتھ گانے کی پرینکا زیادہ زیادہ کوشش نہیں کرتی ہیں۔

Loading...