عالیہ کوچھوڑکرایکس گرل فرینڈ کے ساتھ ڈنرپرگئے رنبیرکپور، سامنے آئی تصویریں

رنبیرکپورکی ایکس گرل فرینڈ سے ملاقات پرسنل نہیں بلکہ پروفیشنل ہے۔

Jul 21, 2019 07:25 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 07:25 PM IST
عالیہ کوچھوڑکرایکس گرل فرینڈ کے ساتھ ڈنرپرگئے رنبیرکپور، سامنے آئی تصویریں

رنبیرکپوراور دیپکا پادوکون ساتھ ڈنرپرنکلے۔

بالی ووڈ میں بنتے اوربگڑتے رشتوں کی داستان دیکھنے کو مل جاتی ہے۔ وہیں حیران کرنے والی بات تب ہوتی ہے، جب رشتہ ٹوٹنے کے بعد میں بھی دولوگ ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے۔ بلکہ دوست بن کرساتھ رہتے ہیں۔ حال میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا، جب اداکار رنبیرکپوراپنی ایکس گرل فرینڈ  کے ساتھ ڈنرکرنے پہنچے۔ دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔

حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رنبیرکپوراپنی ایکس گرل فرینڈ کے ساتھ دکھائی دیئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی یہ دونوں بریک اپ ہونے کے بعد ایک فلم میں نظرآچکے ہیں۔ اب تک توآپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ ہم بات کررہے ہیں رنبیرکپور اوران کی مبینہ ایکس گرل فرینڈ دیپکا پادوکون کی۔

Loading...

حال ہی میں یہ دونوں ایک ساتھ ڈنرکرتے اسپاٹ کئے گئے۔ حالانکہ یہ ملاقات ذاتی نہیں بلکہ پروفیشنل تھی۔ دراصل یہ دونوں اپنی اگلی فلم کولے کربات چیت کرنےکےلئےملے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیراوردیپکا ایک بارپھر ساتھ میں فلم کرنے والے ہیں۔ دونوں کی بات چیت تقریباً فائنل ہوچکی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اسے لے کرکوئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے۔

ranbir - deepika

واضح رہے کہ رنبیر کپور- دیپکا پادوکون نے کافی وقت تک ایک دوسرے کوڈیٹ کیا تھا۔ بتایا تویہاں تک جاتا ہے کہ دونوں کی رشتے کی بات شادی تک پہنچ گئی تھی، لیکن بعد میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا اوردونوں ہی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ ایک طرف جہاں دیپکا کی شادی رنبیرسنگھ سے ہوچکی ہے، وہیں دوسری طرف رنبیرکپور، عالیہ بھٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب جلد ہی ان دونوں کی شادی کی خبرآسکتی ہے۔

ranbir - deepika1

Loading...