پارٹنر سے بچھڑنے پر بڑھ جاتا ہے اس جان لیوا بیماری کا خطرہ

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پارٹنر سے بچھڑنے والے شخص کو دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

Nov 16, 2018 12:50 PM IST | Updated on: Nov 16, 2018 01:05 PM IST
پارٹنر سے بچھڑنے پر بڑھ جاتا ہے اس جان لیوا بیماری کا خطرہ

ایک پارٹنر جس سے آپ بےحد پیار کرتے ہیں، اس کا دور ہو جانا بےحد مشکل ہوتا ہے۔ اس  کے بچھڑ جانے سے زندگی میں کئی طرح کی تبدیلیاں آجاتی ہیں، کچھ لوگ سو نہیں پاتے تو کچھ ٹھیک سے کھا نہیں پاتے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے بعد جان لیوا بیماری آپ کو جکڑ سکتی ہے۔

گزشتہ دنوں میں ہوئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پارٹنر سے بچھڑنے والے شخص کو دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکہ کے شکاگو کی فینبرگ اسکول آف میڈیسن کی محقق چیرینوس کی یہ تحقیق سائکوسومیٹک میڈیسن نامہ ایک جرنل میں شائع کی گئی ہے۔

Loading...

محقق چیرینوس نے بتایا کہ وہ لوگ جس کا طلاق ہو گیاہے یا پارٹنر کی موت ہو گئی ہے، ایسے لوگوں کو ہائپرٹینشن اور نیند نہ آنے جیسی پریشانی رہتی ہے۔ جس کے سبب ان کی صحت خراب ہوتی ہے اور اس کے سیدھا اثر ان کے دل پر پڑتا ہے۔

ایسے لوگوں کے لئے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 2 سے 3 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے پارٹنر سے الگ ہونے کے بعد ٹینشن میں آگئے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ اپنی صحت کا زیادہ خیال رکھا کریں۔ اس کے لئے ماہرین کا مشوہر لیا جائے۔

 

Loading...