ساراعلی خان اس سیاستداں کے پوتےکےعشق میں تھیں دیوانی، اداکارہ نےخود کیا انکشاف

کرن جوہرکے شوہر'کافی ودھ کرن' میں سیف علی خان نے بھی بتایا تھا کہ وہ ساراکے بوائے فرینڈ سے مل چکے ہیں اورساتھ میں دونوں نے ڈرنگ بھی کیا ہے۔ 

Jan 29, 2019 03:03 PM IST | Updated on: Jan 29, 2019 03:03 PM IST
ساراعلی خان اس سیاستداں کے پوتےکےعشق میں تھیں دیوانی، اداکارہ نےخود کیا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی تصویر

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارا علی خان ان دنوں اپنی فلم 'سنبا' کی زبردست کامیابی کے بعد سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ وہیں سارا اپنے بیانوں اوربےباک اندازکولے کربھی بالی ووڈ میں مشہورہیں۔ حال ہی میں سارا علی خان نے اپنی 'لولائف' (محبت کی زندگی) کولے کرحیران کرنے والا انکشاف کردیا۔

سارا علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی محبت کی زندگی کولے کرخاص بات کی ہے۔ سارا علی خان نے بتایا کہ وہ ایک سیاستداں کے پوتے کو ڈیٹ کرچکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ وقت تک ہی اس شخص کے ساتھ رشتے (ریلیشن شپ) میں تھیں، جہاں اپنی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا دل کبھی نہیں ٹوٹا۔ اس کے بعد نہ ہی میں نے کسی کو ڈیٹ کیا۔ تب سے میں سنگل (تنہا) ہوں۔ سارا علی خان سابق مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشندے کے پوتے ویرپہاڑیا کے ساتھ ریلیشن میں تھیں۔

Loading...

واضح رہے کہ کرن جوہرکے شو 'کافی ودھ کرن' میں بھی سیف علی خان نے بتایا تھا کہ وہ سارا علی خان کے بوائے فرینڈ سے مل چکے ہیں اورساتھ میں دونوں نے ڈرنک بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا علی خان نے سال 2016 میں ویرپہاڑیا کو ڈیٹ کیا تھا۔ لیکن اس کے ایک سال بعد سے ہی یہ جوڑی الگ ہوگئی۔

sara ali khan with veer pahadia

گزشتہ دنوں اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں جائیداد تنازع کولےکرمعروف اداکارہ امرتا سنگھ اپنی بیٹی ساراعلی خان کے ساتھ ہفتہ دیرشام کلیمن ٹاون تھانہ پہنچیں، جس جائیداد کے سلسلہ میں وہ پہنچی تھیں وہ ان کے مامومدھوسودن ومبیٹ کی بتائی جارہی ہے۔ ماموں کا طویل علالت کے بعد ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ کلیمن ٹاون حلقہ کے پاش علاقہ میں تقریباً چارایکڑ بیش قیمتی زمین کے تحفظ کولےکرفلم اداکارہ سارا علی خان اور ان کی ماں امرتا سنگھ کلیمن ٹاون تھانہ پہنچی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فلم اداکارہ امرتا سنگھ نے پولیس کوایک عرضی دیتے ہوئے شکایت کی ہے کہ ان کے مامو مدھوسون ومبیٹ جوطویل عرصہ سے کینسرمیں مبتلا تھے، ان کا ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔

Loading...