شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے دماغ میں چلتے ہیں یہ پانچ سوالات ، جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ

شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے لڑکیوں کے ذہن میں کئی سوالات اٹھتے ہیں ۔ اپنے سوالوں کے جواب اور تسلی کیلئے کبھی وہ اپنی شادی شدہ دوستوں سے بات کرتی ہیں تو کبھی اپنی ہی کسی ادھیڑبن میں گم ہوجاتی ہیں ۔

Dec 17, 2018 05:48 PM IST | Updated on: Dec 17, 2018 05:48 PM IST
شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے دماغ میں چلتے ہیں یہ پانچ سوالات ، جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ

شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے دماغ میں چلتے ہیں یہ پانچ سوالات ، جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ

شادی زندگی کا اہم فیصلہ ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کا ایک اہم موڑ بھی ہوتا ہے ۔ شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے لڑکیوں کے ذہن میں کئی سوالات اٹھتے ہیں ۔ اپنے سوالوں کے جواب اور تسلی کیلئے کبھی وہ اپنی شادی شدہ دوستوں سے بات کرتی ہیں تو کبھی اپنی ہی کسی ادھیڑبن میں گم ہوجاتی ہیں ۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ شادی سے ایک دن پہلے وہ صرف اپنی شادی یا پھر ہنی مون کے بارے میں سوچتی ہوں گی ، تو آپ غلط سوچ رہے ہیں ۔ صرف وہ اپنی شادی ہی نہیں بلکہ کئی دیگر چیزوں کی بابت بھی سوچتی ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں کہ شادی سے ایک رات پہلے لڑکیاں کیا سوچتی ہیں ۔ ان کے ذہن میں آخر کس قسم کے سوالات اٹھتے ہیں ؟ ۔

شادی کو لے کر جلد بازی تو نہیں کی ؟ ۔

شادی کو لے کر ہر لڑکی کے دل میں طرح طرح کے ارمان ہوتے ہیں ۔ لوگوں کولگتا ہوگا کہ لڑکیاں اپنی شادی سے ایک رات پہلے صرف اپنے ہنی مون ڈسٹنیشن کو لے کر سوچتی ہوں گی ، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔ اپنی شادی سے ایک رات پہلے ہر لڑکی کو یہ ڈر ضرور ستاتا ہے کہ کہیں اس نے شادی کو لے کر جلد بازی تو نہیں کردی ۔ کیا شادی جیسی ایک بڑی ذمہ داری اٹھانے کے لائق ہوگئی ہے ؟۔

Loading...

سسرال والے دل سے اپنائیں گے یا نہیں ؟ ۔

لڑکیوں کے دماغ میں اپنی شادی سے ایک رات پہلے یہ خیال بھی آتا ہے کہ کیا اس کے سسرال والے اس کو والدین کی طرح پیار سے رکھیں گے یا نہیں ۔ کیا وہ واقعی اس کو دل سے اپنائیں گے ۔ لڑکیاں سب سے زیادہ پریشان اپنی ہونے والی ساس کی فطرت کو لے کر رہتی ہیں کہ کیا وہ اس کو بہتر طریقہ سے سمجھ پائیں گی یا نہیں ؟ ۔

شوہر کا نیچر کیسا ہوگا ؟ ۔

لڑکیاں اپنی شادی سے ایک رات یہ ضرور سوچتی ہیں کہ کیا ان کا ہونے والا ہم سفر زندگی بھر ساتھ نبھائےگا یا نہیں ؟ کیا ہونے والے شوہر کا نیچر لڑکی سے میل کھائے گا ؟ کیا وہ شوہر کی بات کو سمجھ پائے گی ؟ ۔

شادی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں ؟۔

شادی کے ایک دن پہلے لڑکیاں شادی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں بھی ضرور سوچتی ہیں ۔ ہر لڑکی یہ سوچتی ہے کہ کہیں اس کی شادی اس کے والدین پر بوجھ تو نہیں بن گئی ۔ کہیں انہوں نے شادی پر ضرورت سے زیادہ خرچ تو نہیں کردیا ؟ ۔

شوہر کے ساتھ پہلی رات کو کیا ہوگا ؟ ۔

لڑکیوں کو شادی کی ایک رات پہلے یہ خیال بھی ضرور آتا ہے کہ شادی کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی رات کو کیا ہوگا ؟ اگر وہ پہلے ہی دن شوہر سے کہیں گی کہ وہ ابھی آرام دہ محسوس نہیں کررہی ہیں تو کہیں ان کے شوہر کو یہ نہ لگنے لگے کہ وہ ان سے پیار نہیں کرتی ۔

Loading...