فون پر بات کرتے کرتے سانپ کے جوڑے پر جا بیٹھی خاتون ، جانیں پھر کیا ہوا

اترپردیش کے گورکھپور میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک خاتون موبائل فون پر بات کرنے کے دوران سانپ کے جوڑے پر ہی جا کر بیٹھ گئی ۔ اس کے بعد سانپ نے اس کو کاٹ لیا ۔

Sep 11, 2019 10:36 PM IST | Updated on: Sep 11, 2019 10:38 PM IST
فون پر بات کرتے کرتے سانپ کے جوڑے پر جا بیٹھی خاتون ، جانیں پھر کیا ہوا

فون پر بات کرتے کرتے سانپ کے جوڑے پر جا بیٹھی خاتون ، جانیں پھر کیا ہوا

اترپردیش کے گورکھپور میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک خاتون موبائل فون پر بات کرنے کے دوران سانپ کے جوڑے پر ہی جا کر بیٹھ گئی ۔ اس کے بعد سانپ نے اس کو کاٹ لیا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی ۔ فوری طور پر اس کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گگہا تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ ریاوں گاوں کے رہنے والے سنجے سنگھ یادو تھائی لینڈ میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے رات میں اہلیہ گیتا کو فون کیا تھا ۔ فون پر شوہر سے بات کرتے کرتے گیتا بستر پر جاکر بیٹھ گئی ۔ بات کرنے میں گیتا اتنی مشغول تھی کہ وہ دیکھ بھی نہیں سکی کہ بستر پر سانپ کا جوڑا بیٹھا ہوا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ گیتا سانپ کے جوڑے پر ہی بیٹھ گئی ، جس کی وجہ سے سانپ نے اس کو کاٹ لیا ۔

Loading...

سانپ پر بیٹھنے والی خاتون گیتا سانپ پر بیٹھنے والی خاتون گیتا

بتایا جاتا ہے کہ بستر پر سانپ کھیل رہے تھے اور گیتا اسی پر بیٹھ گئی ۔ سانپ کے کاٹتے ہی گیتا کی حالت خراب ہونے لگی ۔ خاتون کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ حالانکہ لوگوں نے سانپ کے جوڑے کو بھی مار ڈالا ۔

بتادیں کہ گزشتہ ہفتہ جونپور میں ایک بچہ کو سانپ نے کاٹ لیا تھا ۔ خاص بات یہ تھی کہ بچہ کو کاٹنے کے بعد سانپ مرگیا ۔ حالانکہ سانپ کے مرنے کے کچھ دیر بعد بچے کی بھی موت ہوگئی تھی ۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ بچے اور سانپ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ امنڈ پڑی تھی ۔

Loading...