کسٹمرس کو لبھانے کے لئے ایک کمپنی نے کی ٹاپ لیس خواتین کی نمائش، لوگوں میں شدید ناراضگی

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو لوگ بےحد فحش اور شرم ناک بتا رہے ہیں

Dec 15, 2018 12:24 PM IST | Updated on: Dec 16, 2018 12:21 PM IST
کسٹمرس کو لبھانے کے لئے ایک کمپنی نے کی ٹاپ لیس خواتین کی نمائش، لوگوں میں شدید ناراضگی

ویڈیو سے لی گئی تصویر

چین میں ایک بلڈر نے اپنا اپارٹمنٹ بیچنے کا ایک ایسا طریقہ نکالا جس کے سبب اسے لوگوں کے غصہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپنے کسٹمرس کو راغب کرنے کے اس طریقہ کو لوگ فحش طریقہ بتا رہے ہیں۔ چین کے ناترینگ شہر کے ایک بلڈر نے اپارٹمنٹ کو بیچنے کے لئے پروموشن تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں بلڈر نے لوگوں کو لبھانے کے لئے ٹاپ لیس ماڈلس کی پیٹھ پر فلور پلان پینٹ کروا دیا  اور ان کی نمائش لگا دی۔

اپارٹمنٹ کو بیچنے کے اس انوکھے طریقہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ماڈلس ٹاپ لیس ہیں اور انہوں نے اسکٹر کے علاوہ کچھ نہیں پہنا ہے۔ تاہم ویڈیو میں ماڈلس کے چہرے پر ماسک دیکھ سکتے ہیں۔ ان ماڈلس کے جسم پر تتلی اور پھول پینٹ کئے گئے ہیں۔

Loading...

ہو رہی ہے شدید مخالفت

اس انوکھے پروموشن کا یہ ویڈیو جنوبی چین کا بتایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو لوگ بےحد فحش اور شرم ناک بتا رہے ہیں۔ چین کے ایک خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ ویڈیو پورے شہر میں پھیل گیا ہے جس کے بعد لوگوں میں شدید غصہ اور ناراضگی ہے۔ کافی ہنگامہ ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات  کے لئے یہ ریئل اسٹیٹ سینٹر بند کر دیا ہے۔ تو وہیں دوسری جانب کمپنی نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ کا پرموشن کرنے کے لئے محض ایک اشتہار تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں: چرچ کی نن کیسے بن گئی دنیا کی سب سے مشہور پارن اسٹار

Loading...