جب ایک لڑکی نے ممبئی ائیر پورٹ کے بیت الخلا میں بچے کو دیا جنم

غیر معمولی ایک طبی ایمرجنسی کے دوران ممبئی ائیر پورٹ کا بیت الخلا ہی زچگی خانہ بن گیا

Aug 26, 2015 12:28 AM IST | Updated on: Aug 26, 2015 12:28 AM IST
جب ایک  لڑکی نے ممبئی ائیر پورٹ کے بیت الخلا میں بچے کو دیا جنم

ممبئی : ایک غیر معمولی طبی ایمرجنسی کے واقعہ میں ممبئی ائیر پورٹ کا بیت الخلا ہی زچگی خانہ بن گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ممبئی کی ائیر پورٹ کے بیت الخلا میں سعودی عرب کی ایک 20 سالہ لڑکی نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ الہغبنی حیا السعود نامی ایک خاتون ائیر انڈیا کے طیارہ سے ریاض سے حیدرآباد جارہی تھی اور وہ ممبئی ائیر پورٹ پر حیدرآباد جانے والی فلائٹ کا انتظار کررہی تھی ۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران وہ ائیر پورٹ کے بیت الخلا میں گئی اور اچانک وہیں اسے درد زہ شروع ہوگیا اور جیسے ہی وہ بیت الخلا میں بیٹھی ، جزوی طور پر بچہ باہر نکل آیا ۔ لڑکی کی مدد کی آواز سن کر ایک ملازمہ سویتا ستپال نے طبی ایمرجنسی اہلکاروں کو اس کی فورا اطلاع دی ۔ اطلاع ملتے ہی فورا وہاں ایک میڈیکل کی ایک ٹیم پہنچ گئی اور بچہ کی بخیر و عافیت پیدائش ہوگئی ۔

خاتون کو بعد میں اندھیری ایسٹ میں واقع سیون ہلس اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Loading...

Loading...