ماں نے پہنی بیٹے کی ایکس گرل فرینڈ کی ڈریس ، سوشل میڈیا پر ملا یہ طعنہ

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک لڑکی کا ایک پوسٹ کافی وائرل ہورہا ہے ۔ لڑکی نے یہ پوسٹ اپنے ایکس بوائے فرینڈ کی ماں کو لے کر کیا ہے ، جس کو دیکھ کر لوگ کافی ہنس رہے ہیں۔

Feb 18, 2019 07:48 PM IST | Updated on: Feb 18, 2019 07:48 PM IST
ماں نے پہنی بیٹے کی ایکس گرل فرینڈ کی ڈریس ، سوشل میڈیا پر ملا یہ طعنہ

ماں نے پہنی بیٹے کی ایکس گرل فرینڈ کی ڈریس ، سوشل میڈیا پر ملا یہ طعنہ

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک لڑکی کا ایک پوسٹ کافی وائرل ہورہا ہے ۔ لڑکی نے یہ پوسٹ اپنے ایکس بوائے فرینڈ کی ماں کو لے کر کیا ہے ، جس کو دیکھ کر لوگ کافی ہنس رہے ہیں ۔ دراصل ہیمپشائر کی 21 سال کی للی ہینس کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ للی کا بوائے فرینڈ کسی اور کو ڈیٹ کرنے لگا تھا ، جس کی وجہ سے دونوں کا بریک اپ ہوگیا ۔ بریک اپ کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت بھی بند ہوگئی ۔

تقریبا ایک ماہ بعد انٹرنیٹ سرچنگ کے دوران للی کو فیس بک پر ایک فوٹو نظر آئی ، جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی ۔ اس نے دیکھا کہ اس کے سابق بوائے فرینڈ کی ماں نے وہی ڈریس پہنے ہوئی ہے ، جو بریک اپ ہونے سے پہلے اس کے گھر پر چھوٹ گئی تھی ۔

Loading...

اس کے بعد للی سے برداشت نہیں ہوسکا اور اس نے سوشل میڈیا پر سبھی باتیں شیئر کردیں ۔ اس نے ٹویٹر پر لکھا کہ میری ڈریس میرے ایکس بوائے فرینڈ کے گھر چھوٹ گئی تھی ۔ اب اس کی ماں نائٹ آوٹ کیلئے وہی ڈریس پہن رہی ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹویٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ۔

اس ٹویٹ کے وائرل ہونے کے بعد للی کے سابق بوائے فرینڈ کی ماں کا بھی ٹویٹ آیا اور اس نے للی کو مشورہ دیا کہ اس کو آگے بڑھنا چاہئے ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تکرار کو لے کر لوگ کافی مزے لے رہے ہیں ۔ حالانکہ کئی لوگ اس بات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر لڑکے کی ماں نے ایسا کیوں کیا ؟ ۔

Loading...