یہاں ایک سال میں چار مرتبہ حاملہ ہوئیں خواتین ! سی بی آئی کررہی ہے جانچ

ذرائع کے مطابق نجی کمپنیوں میں کام کرنے والی کچھ خواتین نے سال میں چار مرتبہ تو کچھ نے 8 سے 10 مرتبہ تک میٹرنیٹی کا فائدہ اٹھایا ۔

Sep 04, 2019 07:33 PM IST | Updated on: Sep 04, 2019 07:33 PM IST
یہاں ایک سال میں چار مرتبہ حاملہ ہوئیں خواتین ! سی بی آئی کررہی ہے جانچ

ایک سال میں چار مرتبہ حاملہ ہوئیں خواتین ! سی بی آئی کررہی ہے جانچ

دہلی سے متصل فریدآباد میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے ۔ یہاں کچھ خواتین ایک ہی سال میں چار چار مرتبہ حاملہ ہوگئیں ۔ سائنس خواہ اس کو تسلیم نہ کرے ، مگر یہ کام ای ایس آئی کارپوریشن کے اہلکاروں کے تعاون سے ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نجی کمپنیوں میں کام کرنے والی کچھ خواتین نے سال میں چار مرتبہ تو کچھ نے 8 سے 10 مرتبہ تک میٹرنیٹی کا فائدہ اٹھایا ۔

معاملہ اتنا بڑا ہے کہ جانچ سی بی آئی کے سپرد کرنی پڑ گئی ہے ۔ سی بی آئی کے اینٹی کرپشن برانچ چنڈی گڑھ کی ایک ٹیم نے اس سلسلہ میں ای ایس آئی کی سیکٹر 23 برانچ ور سیکٹر 16 میں واقع ریجنل آفس کے کاغذات کھنگالے ۔

Loading...

بتایا جارہاہے کہ ایسی ایک ہزار سے زیادہ خواتین ہیں ، جن کے نام پر ایک ہی سال میں کئی کئی مرتبہ میٹرنیٹی لیو سیلری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے ۔ ذرائع کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ حقیقت میں ایسی کوئی خاتون تھی ہی نہیں ۔ فائدہ حاصل کرنے والی خواتین بھی صرف کاغذات میں ہی ہیں ۔ کاغذات میں وہ کسی کمپنی میں کام کرتی تھیں ، اسی لئے کاغذات میں ہی انہیں ایک ہی سال میں کئی مرتبہ حاملہ بتا کر فریدآباد میں ای ایس آئی کارپوریشن سے میٹرنیٹی کا فائدہ لے لیا گیا ۔ اس میں مین پاور سپلائی کرنے والے ٹھیکہ دار سے لے کر ای ایس آئی کے اعلی افسران تک شامل بتائے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ای ایس آئی کارپوریشن کی ایک ویجیلنس رپورٹ میں دو تین معاملات میں گڑبڑی نظر آئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آن لائن موصول ہوئی درخواستوں کو جب اصل کاغذات سے ملایا گیا تو وہ الگ الگ پائے گئے۔ خاتون ایک ہی ہوتی تھی ، اس کا بینک اکاونٹ ایک ہی ہوتا تھا ، لیکن وہ الگ الگ نام سے فائدہ اٹھاتی تھی ۔ اس کے کاغذات فرضی ہوتے تھے ۔ کچھ ٹھیکہ داروں نے فرضی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوایا ، اس پر ڈاکٹروں کی مہر لگوائی اور لوکل و ریجنل آفس میں مل کر میٹرنیٹی لیو کا پیسہ نکال لیا ۔

 esi, ईएसआई, esi contribution, ईएसआई अंशदान, ESI benefits, ईएसआई के लाभ, मैटर्निटी बेनिफिट, Esi Maternity Benefit, मैटर्निटी लीव सैलरी, Esi Maternity leave salary, सीबीआई, CBI, ईएसआई कारपोरेशन, Esi Corporation, दिल्ली, Delhi, scam, घोटाला, निजी कंपनियों, Private Companies,

اسپیشل آڈٹ ٹیم سے وابستہ ذرائع کے مطابق کئی فائدہ اٹھانے والوں کے بینک اکاونٹ ایسے پائے گئے ہیں ، جن میں میٹرنیٹی لیو کے نام پر ایک سال میں کئی مرتبہ پیسہ لیا گیا تھا ۔ معاملہ بڑا نظر آیا تو اس کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی گئی ۔ اس معاملہ میں 10 فسران اور ملازمین معطل کئے گئے ہیں ۔

بات کرنے سے کترا رہے افسران

اس بارے میں جب ای ایس آئی کارپوریشن کے ڈی کے مشرا سے بات چیت کرنے کیلئے انہیں فون کیا گیا تو مشرا نے میٹرنیٹی گھوٹالہ کا نام سنتے ہی فون کاٹ دیا ۔ اس کے بعد پھر انہیں فون کیا گیا ، لیکن بات نہیں ہوسکی ۔ حالانکہ کارپوریشن کے غیر سرکاری رکن نے بتایا کہ کروڑوں کا گھوٹالہ ہوا ہے ۔ جب سے جانچ سی بی آئی کے سپرد کی گئی ہے ، تب سے افسران نے منہ بند کرلیا ہے ۔

Loading...