خاتون کو لگا گردے میں ہے اسٹون، اسپتال پہنچی توڈاکٹروں نے کرائی 3 بچوں کی ڈیلیوری: دیکھیں یہاں

خاتون نے کہا، "34 ہفتوں تک مجھے اس بات کا احساس تک نہیں ہوا کہ میں حاملہ ہوں۔مجھے خود یقین نہیں ہو رہا کہ یہ کیسے ہوگیا۔ میں یہ سوچ کر ڈاکٹر کے پاس گئی تھی کہ مجھے کڈنی میں اسٹون کی سرجری کروانی ہے۔ لیکن وہاں پہنچ کر میں حیران ہوگئی"۔

Aug 20, 2019 05:15 PM IST | Updated on: Aug 20, 2019 05:15 PM IST
خاتون کو لگا گردے میں ہے اسٹون، اسپتال پہنچی توڈاکٹروں نے کرائی 3 بچوں کی ڈیلیوری: دیکھیں یہاں

ڈاکٹروں نے کرائی 3 بچوں کی ڈیلیوری-(تصویر:نیوز18 ہندی)۔

اسے آپ کرشمہ نہیں تو اور کیا کہیں گے؟ ایک خاتون 34 ہفتے کی حاملہ تھی لیکن اسے اپنے  حمل کا پتہ نہیں چلا۔ خاتون کو لگ رہا تھا کہ اس کی  گردے میں پتھر ہیں اور اسی وجہ سے اسے درد ہوتا ہے۔ وہ علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس پہنچی تو اس نے ٹرپ لیٹ یعنی تین بچوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹر سے لیکر گھر والے ہر کوئی حیران ہو گیا۔ شاید آپ کو اس واقعے پر یقین نہ ہو لیکن یہ حقیقت ہے۔

کڈنی میں اسٹون کی شکایت

یہ واقعہ امریکہ کے ساؤتھ ڈکوٹہ کا ہے۔، پہلے سے ہی وہ دو بچیوں کی ماں تھیں۔  کوٹا۔ ٹی وی کے مطابق 30 سال کی ڈینی ایٹ نام کی اس خاتون کو لگا کہ ان کی  گردے میں پتھر ہیں۔ اسے مسلسل درد ہورہا تھا۔ جب داکٹروں نے ان کی جانچ کی تو معلوم چلا کہ یہ اسٹون کا درد نہیں بلکہ لیبر پین (درد زہ ) ہے۔ چار منٹ کے اندر ہی خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا جس میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ تینوں بچے صحت یاب ہیں۔آپ یہ ویڈیو دیکھیں

Loading...

یقین کرنا مشکل

خاتون نے کہا، "34 ہفتوں تک مجھے اس بات کا احساس تک نہیں ہوا کہ میں حاملہ ہوں۔مجھے خود یقین نہیں ہو رہا کہ یہ کیسے ہوگیا۔ میں یہ سوچ کر ڈاکٹر کے پاس گئی تھی کہ میرے  گردے میں اسٹون کی سرجری کروانی ہے۔ لیکن وہاں پہنچ کر میں حیران ہوگئی"۔

Loading...