برہنہ تصویر منظرعام پرآنے کے بعد اس پاکستانی گلوکارہ نے چھوڑدی انڈسٹری

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹرپرلکھا- 'میں شوبیزکوخود سےالگ کرتی ہوں، اللہ میرے گناہوں کو معاف کریں۔ اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کریں'۔

Nov 05, 2019 07:22 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 08:05 PM IST
برہنہ تصویر منظرعام پرآنے کے بعد اس پاکستانی گلوکارہ نے چھوڑدی انڈسٹری

برہنہ تصویرلیک ہونے کے بعد پاکستانی گلوکارہ نے چھوڑ دی انڈسٹری۔

ممبئی: پاکستانی پاپ سنگر رابی پیرزادہ اکثرسرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں رابی پیرزادہ کی نیوڈ فوٹیج (برہنہ تصویریں) اورویڈیو لیک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر فوٹیج اورویڈیوکونہ پھیلانےکی گزارش بھی کی تھی۔ برہنہ تصویریں اورویڈیووائرل ہونے کے بعد اب پاپ سنگرنے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹرپرلکھا- 'میں شوبیزکوخود سےالگ کرتی ہوں، اللہ میرے گناہوں کو معاف کریں۔ اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کریں'۔ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ رابی پیرزادہ شو بزنس سے خود کوالگ کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اورپوسٹ کیا۔ بلیک بیک گراؤنڈ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا -'آئی ایم سوری فاربینگ می'۔ (مجھے اپنے ہونے پرافسوس ہے)۔

قابل ذکرہے کہ رابی پیرزادہ اکثراپنے بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نریندرمودی کوسوسائڈ اٹیک کی دھمکی دینے کے بعد کافی سرخیوں میں رہی تھیں۔ اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویراورویڈیوزشئیرکرنے پر نامعلوم لڑکی نے معافی مانگ لی تھی۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ کی نیوڈ فوٹیج (برہنہ تصویریں) اورویڈیو لیک ہوگئے تھے۔ حال ہی میں رابی پیرزادہ کی نیوڈ فوٹیج (برہنہ تصویریں) اورویڈیو لیک ہوگئے تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک نامعلوم لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکی نے روتے ہوئے اورہاتھ جوڑتے ہوئے لیکڈ ویڈیوزشئیرکرنے پررابی پیرزادہ سے معافی مانگی اورکہا کہ میں آپ سے ہاتھ جوڑکرمعافی مانگتی ہوں، آپ مجھے روزقیامت نہ پکڑئیےگا۔  

اس نامعلوم لڑکی نے مزید کہا کہ مجھے کسی نے ویڈیو بھیجی اورمجھ سے بھی یہ گناہ ہوا۔ میں نے دیکھتےہی آگےدو لوگوں کو بھیج دی۔ میں دل سےآپ سے معافی مانگتی ہوں، مجھے اب احساس ہوا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں موجود لڑکی کی آنکھوں سے آنسو بھی جاری ہوئے اور پوری ویڈیو میں مذکورہ لڑکی نے رابی پیرزادہ سے معافی کا ہی مطالبہ کیا۔

Loading...