ہوم » نیوز » صحت

فیس بک پر لائیو دکھائی برین سرجری، 25 سال کی لڑکی کو تھا کیسا ڈر: ویڈیو دیکھیں

جینا آپریشن کے دوران جاگتے ہوئے بات کرتی رہیں۔ انہیں ڈر تھا کہ کہیں ان کی بولنے کی صلاحیت کو اور زیادہ نقصان نہ پہنچے۔

  • Share this:
فیس بک پر لائیو دکھائی برین سرجری، 25 سال کی لڑکی کو تھا کیسا ڈر: ویڈیو دیکھیں
Jenna Schardt

امریکہ کے میتھوڈسٹ ڈلاس میڈیکل سینٹر کو اپنے ایک مریض کی عجیب مانگ کے آگے جھکنا پڑا۔ ٹیکساس کی رہنے والی جینا اسکراڈٹ کو دماغ کے ایک حصے میں خون جمنے کی وجہ سےبولنے مییں پریشانی ہونے لگی۔ اس کو دور کرنے کیلئے انہیں برین سرجری کروانی پڑی۔ اس سرجری کو جینا نے فیس بک پر لائیو دکھایا۔ جینا کو ڈر تھا کہ کہیں وہ بولنے کی صلاحیت کو پوری طرح نہ کھودیں۔ اس لئے آپریشن کے دوران وہ جاگتے ہوئے بولتے رہنا چاہتی تھی۔

آپریشن کا کچھ حصہ ڈاکٹروں نے جینا کی ضد پر فیس بک پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔ اس لائیو کے دوران جینا آپریشن کر رہے ڈاکٹروں کے ساتھ مسلسل کچھ بات کرتی نظر آرہی ہیں۔  25 سالہ جینا کو پردے کے ایک طرف سے لائیو کیا گیا۔ پردے کے دوسری طرف ڈاکٹر آپریشن کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس دوران ڈاکٹر ان کے دماغ کے حصے میں جمے خون کو نکال رہے تھے۔


میتھوڈسٹ ڈلاس میڈیکل سینٹڑ کے نیورولاجی کے چیف ہند نژاد ڈاکٹر نمیش پٹیل ہیں۔ ڈاکٹر نمیش پٹیل نے بتایا کہ جینا اسکراڈٹ کے بائیں طرف دماغ کے حصے میں دقت تھی جو انسان کے بولنے کی صلاحیت کو قابو میں کرتا ہے۔ جینا کا  یہی حصہ خون کے جمنے سے متاثر ہورہا تھا۔

جینا آپریشن کے دوران جاگتے ہوئے بات کرتی رہیں۔ انہیں ڈر تھا کہ کہیں ان کی بولنے کی صلاحیت کو اور زیادہ نقصان نہ پہنچے۔ ایسا ہونے کی حالت میں ڈاکٹر ان کے بولتے رہنے سے آپریشن کی کامیابی پر آسانی سے نگرانی رکھ سکتے تھے۔

جینا آکیوپیشنل تھیریپی کی اسٹوڈینٹ (طالبہ) ہیں۔ اس فیس بک لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے وہ اپنے تجربے کا فائدہ ناظرین تک پہنچانا چاہتی تھیں۔
خبر لکھے جانے تک جینا کے اس لائیو ویڈیو کو 1,66,000  لوگ فیس بک پر دیکھ چکے تھے۔
ناظرین نے نہ صرف جینا کےحوصلے کی تعریف کی بلکہ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں کو بھی مبارکباد دی۔
First published: Nov 02, 2019 12:45 PM IST