بالوں سے بڑھتی عمر کا اندازہ نہ ہو اسلئے بازار میں کئے طرح کی مصنوعات موجود ہیں۔ انہیں لگاکر لوگ سفیدی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ بال اچھے دکھ سکیں۔ لیکن بالوں کو خوبصورت بنانے کی خواہش میں ڈائی کا استعمال ایک لڑکی کو کافی مہنگہ پڑ گیا۔ ان کی جان جاتے جاتے بچی۔
ڈائی لگانے کے بعد ان کے سر پر تیز کھجلی ہونے لگی۔ اس کے بعد ان کا سر پھول کر بلب کی طرح ہو گیا اور سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی۔ آپ کو بتا دیں کہ پیرس کی رہنے والی ایک طالبہ ایسلے نے بازار سے ڈائی کا پیکیٹ خریدہ۔ اسے سر پرلگانے کے بعد ایلرجی ٹسٹ بھی کیا۔
اس کے بعد انہوں نے ڈائی کو سر پر پر لگا لیا۔ کچھ ہی دیر کے بعد ان کے سر میں بہت تیز کھجلی ہونے لگی۔ اگلے دن جب وہ سو کر اٹھیں تو ان کے چہرہ کی چوڑائی (63 سنٹی میٹر ) تک پہنچ چکی تھی۔ اسپتال میں کچھ وقت چلے ان کے اعلاج کے بعد ایلسے کی جان بچ پائی، لیکن ان کے چہرہ پر ابھی بھی نشان باقی ہیں۔
اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایسلے کو یہ ایلرجی بیوٹی پروڈکٹ میں استعمال جانے والے پی پی ڈی کیمیکل کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اگلی مرتبہ ہیئر ڈائی لگاتے وقت آپ بھی اسے ٹھیک سے ٹسٹ کر لیں۔ اگر وہ آپ کی جلد کو سوٹ کرے تو ہی اس کا استعمال کریں۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔