انگلینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان ، آئی پی ایل میں تہلکہ مچا رہے اس کھلاڑی کو نہیں ملی جگہ

سال رواں 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہورہے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے میزبان انگلینڈ نے اپنی ابتدائی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ بڑی خبر یہ ہے کہ انگلینڈ کے سلیکٹرس نے جوفرا آرچر کو ٹیم میں جگہ نہیں دی ہے ۔

Apr 17, 2019 04:23 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 04:23 PM IST
انگلینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان ، آئی پی ایل میں تہلکہ مچا رہے اس کھلاڑی کو نہیں ملی جگہ

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان ، آئی پی ایل میں تہلکہ مچا رہے اس کھلاڑی کو نہیں ملی جگہ

سال رواں 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہورہے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے میزبان انگلینڈ نے اپنی ابتدائی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ بڑی خبر یہ ہے کہ انگلینڈ کے سلیکٹرس نے جوفرا آرچر کو ٹیم میں جگہ نہیں دی ہے ۔ جوفرا آرچر آئی پی ایل میں زبردست فارم میں ہیں اور ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوپایا ہے ۔

انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں چھ بلے باز ، چھ آل راونڈر اور تین گیند باز منتخب کئے ہیں ۔ اسپنرس کے طور پر لیگ اسپنر عادل رشید ، معین علی اور جو ڈینلی کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ڈینلی بلے باز بھی ہیں ۔ تیز گیند باز کے طور پر لیئم پلنکیٹ ، مارک ووڈ کو جگہ ملی ہے ۔ وہیں اسٹوکس ، ووکس ، ٹام کرنن ، دیوڈ ولی کو بطور آل راونڈر جگہ دی گئی ہے ۔

Loading...

انگلینڈ کی ابتدائی ٹیم : جانی بیرسٹو ، جیسن رائے ، جو روٹ ، ایان مورگن ، بین اسٹوکس ، جوس بٹلر ، معین علی ، کرس ووکس ، لیئم پلنکیٹ ، عادل رشید ، مارک ووڈ ، الیکس ہیلس ، ٹام کرنن ، جو ڈینلی اور ڈیوڈ ولی ۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو لگا جھٹکا ، فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوا یہ بڑا کھلاڑی

 

Loading...