رانچی ٹیسٹ : روہت شرما کی ڈبل سنچری کے بعد ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے لڑکھڑایا جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز مں دو وکٹ کے نقصان پر 9 رن بنالئے تھے ۔

Oct 20, 2019 10:28 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 10:28 PM IST
رانچی ٹیسٹ : روہت شرما کی ڈبل سنچری کے بعد ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے لڑکھڑایا جنوبی افریقہ

روہت شرما کی ڈبل سنچری کے بعد ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے لڑکھڑایا جنوبی افریقہ

سلامی بلے باز روہت شرما کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اور اجنکیا رہانے کی زبردست سنچری کی بدولت ہندستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کو اپنی پہلی اننگز چائے کے وقفہ تک نو وکٹ پر 497 رن بنا کر ڈکلئیر کر دی۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز مں دو وکٹ کے نقصان پر 9 رن بنالئے تھے ۔

ہندوستانی اننگز میں روہت نے 212 رنز اور اجنکیا رہانے نے 115 رن کی سنچری اننگز کھیلی جبکہ رویندر جڈیجہ نے 51 رن بنائے جو تیسرا بڑا اسکور رہا۔ ہندستان نے چائے کے وقفہ پر 116.3 اوور میں نو وکٹ پر 497 رن بنانے کے ساتھ اپنی اننگز کو ختم کرنے اعلان کر دیا۔ مہمان ٹیم کے لیے ڈیبو کرنے والے بولر جارج لنزے نے 133 رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ نکالے جبکہ كیگسو ربادا کو 85 رن پر تین وکٹ ملے۔ اینرچ نورتجے نے 79 رنز اور ڈین پئٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Loading...

جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز میں پانچ اوور میں نو رن پر دو وکٹ گنوا دیئے ہیں ۔ فاسٹ بولر محمد سمیع نے ڈین ایلگر (صفر) اور امیش یادو نے كوئنٹن ڈی کاک (4) کو وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جابر حمزہ اب صفر اور کپتان فاف ڈو پلیسس ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ٹیم ابھی ہندوستان کے اسکور سے 488 رنز پیچھے ہے۔

رانچی کے جے ایس سي اے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں ہو رہے میچ میں یہ مسلسل دوسرا دن تھا جب کھیل مقررہ وقت سے پہلے خراب روشنی کی وجہ سے روک دینا پڑا۔ اس سے پہلے دوسرے دن کا کھیل بھی روہت اور رہانے کے نام رہا ، جنہوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 267 رن کی ڈبل سنچری شراکت کرتے ہوئے ہندوستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ جڈیجہ نے 51 رن، ردھمان ساہا نے 24 رنز، روی چندرن اشون نے 14 رنز اور امیش یادو نے 31 رن بنائے۔ شہباز ندیم (1 رن) اور محمد سمیع ( 10 رن) ناٹ آوٹ واپس آئے ۔

Loading...