ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : 10 گیندوں پر امیش یادو نے بنائے 31 رن ، توڑ ڈالا 45 سال پرانا بڑا ریکارڈ

طوفانی بلے بازی کے ساتھ ہی امیش یادو نے کئی بڑے ریکارڈس اپنے نام کرلئے ہیں ۔

Oct 20, 2019 06:22 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 06:22 PM IST
ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : 10 گیندوں پر امیش یادو نے بنائے 31 رن ، توڑ ڈالا 45 سال پرانا بڑا ریکارڈ

رانچی ٹیسٹ : 10 گیندوں پر امیش یادو نے بنائے 31 رن ، توڑ ڈالا 45 سال پرانا بڑا ریکارڈ

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان نے نو وکٹ کے نقصان پر 497 رن بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ۔ روہت شرما نے جہاں دوہری سنچری بنائی وہیں اجنکیا رہانے نے بھی شاندار اننگز کھیلی اور سنچری بنائی ۔ اس کے علاوہ اس میچ میں امیش یادو نے بھی تابڑتوڑ اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 10 گیندوں میں 31 رن بنائے ، جس میں انہوں نے پانچ چھکے لگائے ۔

اس طوفانی بلے بازی کے ساتھ ہی امیش یادو نے کئی بڑے ریکارڈس اپنے نام کرلئے ہیں ۔ امیش نے اپنی اننگز کے پانچوں چھکے جارج لنڈے کی گیندوں پر ہی لگائے ۔ اپنی اننگز میں امیش نے لنڈے کی 8 اور ڈین پیٹ کی دو گیندوں کا سامنا کیا ، جس میں پیٹ کی گیندوں پر صرف ایک رن بنائے جبکہ باقی 30 رن لنڈے کی گیندوں پر ہی بنائے ۔ حالانکہ وہ لنڈے کی گیند پر ہی آوٹ بھی ہوئے ۔

Loading...

امیش یادو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی اننگز میں ایک بھی چوکا لگائے بغیر پانچ چھکا لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں 10 گیندوں میں امیش یادو کی 31 رنوں کی طوفانی اننگز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز 30 یا اس سے زیادہ رن کی اننگز ہے ۔

अपनी आतिशी पारी के दौरान शॉट लगाते उमेश यादव

امیش یادو 10 گیندوں کی اننگز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کیتھ بائیس کے نام تھا ۔ انہوں نے 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 26 رن بنائے تھے ۔ ان کے بعد 2019 میں سری لنکا کے خلاف ٹم ساودی نے ناٹ آوٹ 24 رن ، 1986 میں آسٹریلیا کے خلاف کپل دیو نے ناٹ آوٹ 23 رن ، 2000 میں پاکستان کے خلاف متھیا مرلی دھرن نے 22 اور 2003 میں انگلینڈ کے خلاف مرلی دھرن نے 21 رن بنائے تھے ۔

امیش یادو ٹیسٹ اننگز میں ابتدائی دو گیندوں پر دو چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے اور ہندوستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ 1948 میں فوفی ولیمس نے انگلینڈ کے خلاف اور 2013 میں سچن تیندولکر نے آسٹریلیا کے خلاف ایسا کمال کیا تھا ۔

امیش یادو نے 310 کی اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کے 15 سال پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا ۔ فلیمنگ نے 2004 میں جنوبی افریقہ کے خلاف آکلینڈ میں 11 گیندوں میں ناٹ آوٹ 31 رن بنائے تھے ۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔

Loading...