ورلڈ کپ 2019 کیلئے اس دن ہوگا پاکستان کی ٹیم کا اعلان ، ان کھلاڑیوں پر ہوگی خاص نظر

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کا اعلان کیا ۔

Apr 12, 2019 05:08 PM IST | Updated on: Apr 12, 2019 05:08 PM IST
ورلڈ کپ 2019 کیلئے اس دن ہوگا پاکستان کی ٹیم کا اعلان ، ان کھلاڑیوں پر ہوگی خاص نظر

پاکستان ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کا اعلان کیا ۔ بورڈ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے منتخب 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15 اپریل کو ہوگا اور انہی کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل 15 رکنی ورلڈکپ ٹیم تیار کی جائے گی۔

قابل ذکر کہ کچھ دنوں قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا ، جن کو ورلڈ کپ کیلئے فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور وہاب ریاض کا نام نہ ہونے پر بورڈ کو نکتہ چینی کا بھی سامنا کرنا پڑگیا تھا۔

فٹنس ٹیسٹ کےد وران عماد وسیم ، عابد علی ، محمد حسنین اور یاسر شاہ پر خاص نظر ہوگی کیونکہ کچھ دنوں قبل ہی ختم ہوئی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں سیریز کے درمیان ایسی خبریں آئی تھیں کہ ایک خفیہ فٹنس ٹیسٹ کے دوران یہ سبھی کھلاڑی ناکام ہوگئے تھے ۔جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کررکھا ہے کہ ورلڈ کپ میں انہی کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا جو مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کو لے کر سرفراز احمد نے دیا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات

غور طلب ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ 2019 کے لیے صرف نیوزی لینڈ کی جانب سے اب تک کین ولیمسن کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

Loading...