رانچی ٹیسٹ : محمد سمیع اور امیش یادو کے طوفان میں اڑا جنوبی افریقہ ، ہندوستان کلین سویپ کے قریب

ہندستان نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کو جنوبی افریقہ کو فالو آن کیلئے مجبور کر دیا ۔

Oct 21, 2019 10:27 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 10:28 PM IST
رانچی ٹیسٹ : محمد سمیع اور امیش یادو کے طوفان میں اڑا جنوبی افریقہ ، ہندوستان کلین سویپ کے قریب

محمد سمیع اور امیش یادو کے طوفان میں اڑا جنوبی افریقہ ، ہندوستان کلین سویپ کے قریب ( فوٹو : اے پی ) ۔

ہندستان نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کو جنوبی افریقہ کو فالو آن کیلئے مجبور کر دیا اور مسلسل دوسری اننگز کیلئے اتری مہمان ٹیم کے تیسرے دن کے اختتام تک 132 رنز پر آٹھ وکٹ نکال کر فریڈم ٹرافی میں اپنی کلین سویپ یقینی کر لی۔  پنے کے بعد رانچی میں بھی فالو آن کی شرمندگی کا سامنا کرنے والی مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں بھی مایوس کن بیٹنگ دکھائی اور ٹیم نے صرف 36 رن پر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے۔

مہمان ٹیم اب 46 ​​اوور میں آٹھ وکٹ پر 132 رن بنا چکی ہے اور ہندستان کے اسکور سے 203 رنز پیچھے ہے۔ اس کے صرف دو وکٹ ہی بچے ہیں۔ تھيونس ڈی برون 30 رن اور اینرچ نورتجے پانچ رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کی فریڈم ٹرافی میں 3-0 سے کلین سویپ اب صرف رسمی رہ گئی ہے۔

Loading...

جنوبی افریقہ کو فالو آن کرانے میں ہندستانی گیند بازوں کا بھرپور تعاون رہا۔ فاسٹ بولر امیش یادو نے جہاں پہلی اننگز میں تین وکٹ لئے وہیں دوسری اننگز میں انہوں نے 35 رن پر دو وکٹ نکالے ۔ جبکہ محمد سمیع نے 10 اوور میں 22 رن پر دو وکٹ کی زبردست کارکردگی کے بعد دوسری اننگز میں 9 اوورس میں صرف 10 رن پر تین وکٹ اکھاڑ دیئے۔

ranchi test, india south africa test, ind vs sa live score, live ind vs sa, india south africa test, mohammed shami, umesh yadav, रांची टेस्‍ट, इंडिया साउथ अफ्रीका टेस्‍ट, इंडिया साउथ अफ्रीका स्‍कोर, उमेश यादव, मोहम्‍मद शमी

لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے پہلی  اننگز میں تین وکٹ نکالے وہیں ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے اسپنر شہباز ندیم نے پہلی اننگز میں 22 رن پر دو وکٹ نکالے۔ دوسری اننگز میں آف اسپنر روی چندرن اشون نے کھاتہ کھول دیا اور میچ میں اپنی پہلی وکٹ نکالی۔ انہوں نے كیگسو ربادا (12) کو جڈیجا کے ہاتھوں کیچ کرا کر دن کا آخری وکٹ لیا۔

ہندستان نے تیسرے دن ڈرنکس کے بعد جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 56.2 اوور میں 162 رن کے معمولی اسکور پر سمیٹ دی جس سے اسے 335 رنز کی برتری مل گئی اور اس نے مسلسل دوسرے میچ میں مہمان ٹیم سے فالو آن کرایا۔ اگرچہ دوسری اننگز میں بھی جنوبی افریقہ کے بلے باز ہندستانی گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکے ۔

Loading...