ٹیم انڈیا انگلینڈ میں ہی ، مگر دو دن پہلے ہی وطن لوٹے روہت شرما ، ممبئی ائیر پورٹ پر آئے نظر

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہندوستان کے ہارنے کے بعد ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما وطن واپس آگئے ہیں ۔ وہ ٹیم انڈیا کے دیگر کھلاڑیوں سے دو دن پہلے ہی لوٹ آئے ہیں ۔

Jul 13, 2019 08:01 PM IST | Updated on: Jul 13, 2019 08:01 PM IST
ٹیم انڈیا انگلینڈ میں ہی ، مگر دو دن پہلے ہی وطن لوٹے روہت شرما ، ممبئی ائیر پورٹ پر آئے نظر

ٹیم انڈیا انگلینڈ میں ہی ، مگر دو دن پہلے ہی وطن لوٹے روہت شرما ، ممبئی ائیر پورٹ پر آئے نظر

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہندوستان کے ہارنے کے بعد ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما وطن واپس آگئے ہیں ۔ وہ ٹیم انڈیا کے دیگر کھلاڑیوں سے دو دن پہلے ہی لوٹ آئے ہیں ۔ ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما جمعہ کی رات کو بیوی ریتیکا سجدیہہ اور بیٹی سمائرہ کے ساتھ ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھے گئے ۔ وہ خود ہی گاڑی چلا کر گھر گئے ۔ اس دوران ائیرپورٹ پر کافی سارے فوٹو گرافر موجود تھے ۔ انسٹاگرام پر روہت کے ائیر پورٹ پر آنے کا ویڈیو پوسٹ ہوا ہے ۔

ٹیم انڈیا کے دیگر کھلاڑی بھی جلد لوٹ آئیں گے ۔ بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق سبھی کھلاڑی الگ الگ ہوگئے ہیں ۔ مگر وہ کل لندن میں ملیں گے ۔ 14 کو سبھی ایک ساتھ لندن سے روانہ ہوں گے ۔ سبھی کھلاڑی ممبئی آئیں گے ۔ اس سے پہلے ہندوستانی کرکٹروں کے لوٹنے کیلئے ٹکٹوں کے حصول میں پریشانی ہورہی تھی ، ایسے میں ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار کے بعد دو دن تک مانچسٹر میں رکی ہوئی تھی ۔

Loading...

روہت شرما نے ورلڈ کپ 2019 میں سب سے زیادہ رن بنائے ہیں ۔ انہوں نے 9 اننگز میں پانچ سنچریوں کی مدد سے 648 رن بنائے ہیں ۔ حالانکہ وہ سچن تیندولکر کے ورلڈ کپ ریکارڈ کو نہیں توڑ پائے ۔ سچن تیندولکر نے 2003 کے ورلڈ کپ میں 673 رن بنائے تھے ۔ وہ واحد بلے باز ہیں ، جنہوں نے ایک ورلڈ کپ میں پانچ سنچریاں بنائی ہیں ۔

Loading...