پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی ، ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے سرفراز احمد کی چھٹی ، ان دو کھلاڑیوں کو ملی جگہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹادیا ہے ۔ ان کی جگہ پر اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔

Oct 18, 2019 06:27 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 06:27 PM IST
پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی ، ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے سرفراز احمد کی چھٹی ، ان دو کھلاڑیوں کو ملی جگہ

سرفراز احمد ۔ فوٹو : ٹویٹر ۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 اور اب سری لنکا کے خلاف گھر میں ٹی 20 سیریز میں ملی کراری شکست کے بعد آخر کار سرفراز احمد کو لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹادیا ہے ۔ ان کی جگہ پر اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔ تاہم سرفراز احمد ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے ۔

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد سے ہی سرفراز احمد کی کرسی خطرے میں تھی ۔ حالیہ دنوں میں وہ نہ تو بطور کپتان اور نہ ہی بطور بلے باز کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے تھے ۔ اتنا ہی نہیں ، سرفراز احمد کو آسٹریلیا دورہ کیلئے پاکستانی ٹیم میں جگہ بھی نہیں ملی ہے ۔ پاکستان کو آسٹریلیا دورہ پر تین ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں ۔ اس کے بعد ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

Loading...

mohammed hafeez, sarfaraz ahmed, pakistan captain, pakistan odi t20i captain, Misbah-ul-Haq, मिस्बाह उल हक, सरफराज अहमद, क्रिकेट न्यूज, पाकिस्तान कप्तान, अजहर अली, बाबर आजम, azhar ali, babar azam

پی سی بی نے اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے عین قبل یہ بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ بورڈ نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی اشارہ دیدیا ہے کہ سرفراز احمد کو اب ٹیم میں واپسی کرنے کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

قابل ذکر ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سال 2017 میں چمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔ اس کے علاوہ ٹیم نے ٹی 20 فارمیٹ میں سرفہرست مقام بھی حاصل کیا تھا ۔ حالانکہ سری لنکا کی کمزور ٹیم کے ہاتھوں گھر میں ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے ملی شکست کے بعد سرفراز احمد کے خلاف کارروائی تقریبا طے مانی جارہی تھی ۔ 32 سالہ سرفراز احمد کی حالیہ دنوں میں بلے سے بھی کچھ خاص کارکردگی نہیں رہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں ، پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ نہیں بنا سکی تھی ، جس کی وجہ سے سابق کرکٹروں نے ٹیم کی جم کر تنقید کی تھی ۔

Loading...