تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا میں تبدیلی ، اس کھلاڑی کو کولکاتہ سے فورا رانچی بلایا گیا

بائیں ہاتھ کے سرکردہ اسپنر شہباز ندیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Oct 18, 2019 11:51 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 11:51 PM IST
تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا میں تبدیلی ، اس کھلاڑی کو کولکاتہ سے فورا رانچی بلایا گیا

تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا میں تبدیلی ، اس کھلاڑی کو کولکاتہ سے فورا رانچی بلایا گیا

بائیں ہاتھ کے سرکردہ اسپنر شہباز ندیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سینئر قومی سلیکشن کمیٹی نے چائنامین بولر کلدیپ یادو کے جمعہ کو بائیں کندھے میں درد کی شکایت کے بعد شہباز کو ٹیم میں شامل کیا۔ بہار میں پیدا ہوئے 30 سالہ شہباز نے ابھی تک ہندستان کے لئے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔انہوں نے 110 فرسٹ کلاس میچوں میں 424 وکٹ لئے ہیں۔وہ گھریلو کرکٹ میں جھارکھنڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھر رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتہ سے ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 3-0 کی کلین سویپ کے ارادے سے اترے گی۔ دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں سب سے آگے چل رہی ہندستانی ٹیم نے وشاکھاپٹنم اور پنے میں پہلے دو ٹیسٹ آسانی سے جیت کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے اور اب اس کی نظریں 3-0 کی کلین سویپ پر ہیں۔

Loading...

دوسری طرف جنوبی افریقہ آخری ٹیسٹ میں واپسی کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ مکمل کلین سویپ سے بچا جا سکے۔ ہندوستان نے پہلا ٹیسٹ 203 رنز سے اور دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 137 رن کے بڑے فرق سے جیتا تھا۔ پنے میں ہندستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندستان نے سیریز میں کھیل کے تینوں شعبوں میں اپنا دبدبہ بنا رکھا ہے۔

Loading...