ہندوستان میں ہوا پیدا ، جنوبی افریقہ میں بنائے 10 ہزار سے زیادہ رن ، اب ہوئی 5 سال کی جیل

غلام بودی نے جنوبی افریقہ کے گھریلو ٹی 20 ٹورنامنٹ ریم سلیم میں اسپاٹ فکسنگ کی تھی ۔ بودی کھانے کے آوٹ لیٹ اور کافی شاپس پر فکسروں سے ملتے تھے ۔

Oct 18, 2019 10:08 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 10:08 PM IST
ہندوستان میں ہوا پیدا ، جنوبی افریقہ میں بنائے 10 ہزار سے زیادہ رن ، اب ہوئی 5 سال کی جیل

ہندوستان میں ہوا پیدا ، جنوبی افریقہ میں بنائے 10 ہزار سے زیادہ رن ، اب ہوئی 5 سال کی جیل

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر غلام بودی کو اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ پریٹوریا کی کمرشیل کرائم عدالت نے جمعہ کو غلام بودی کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی ۔ غلام بودی نے سال 2015 میں ایک گھریلو کرکٹ میچ کے دوران اسپاٹ فسکنگ کی تھی ، جس میں وہ گزشتہ سال نومبر میں قصووار قرار دئے گئے تھے ۔ بتادیں کہ غلام بودی جنوبی افریقہ کے پہلے کھلاڑی ہیں ، جن پر 2004 کے انسداد بدعنوانی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا گیا ۔ جنوبی افریقہ میں یہ ایکٹ سابق کپتان ہنسی کرونیے کے میچ فکسنگ میں پھنسنے کے بعد لایا گیا تھا ۔

غلام بودی کو 8 عدالتوں نے اسپاٹ فکسنگ کا قصوروار قرار دیا تھا ، جس کے بعد انہیں 15 سال تک کی جیل کی سزا ہوسکتی تھی ۔ اس کے بعد غلام بودی نے عدالت میں رحم کی عرضی داخل کی تھی ۔ غلام بودی کو سزا دینے میں وقت اس لئے لگا کیونکہ ان کے وکیل نے پیسوں کی کمی کی وجہ سے ان کا کیس لڑنے سے انکار کردیا تھا ۔

Loading...

ایسے فکسنگ کرتے تھے بیدی

غلام بودی نے جنوبی افریقہ کے گھریلو ٹی 20 ٹورنامنٹ ریم سلیم میں اسپاٹ فکسنگ کی تھی ۔ غلام بودی کھانے کے آوٹ لیٹ اور کافی شاپس پر فکسروں سے ملتے تھے ۔ سال 2014 میں غلام بودی نے ہندوستانی بکی سے بھی رابطہ کیا تھا ۔  بودی جب پکڑے گئے تو ان سے پوچھا گیا کہ آخر انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کیوں کی ؟ جس پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ سب انہوں نے پیسہ کیلئے کیا تھا ۔

بیدی کا کیریئر

بودی کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی تھی ، لیکن ان کا پورا کنبہ جنوبی افریقہ میں بس گیا ۔ اس کے بعد بودی  نے جنوبی افریقہ کیلئے انڈر 19 ورلڈ کپ بھی کھیلا ۔ بودی نے زمبابوے کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اس میں انہوں نے نصف سنچری بنائی تھی ۔ بودی  نے دوسرے میچ میں 32 رن بنائے ، لیکن اس کے بعد انہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا ۔ غلام بودی نے جنوبی افریقہ کیلئے صرف دو ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا ہے ۔

Loading...