آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان ، وارنر اور اسمتھ کی واپسی ، اس کھلاڑی کو بنایا گیا کپتان

کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر اور اسمتھ کی جوڑی کو 2019-20 کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ یہ دونوں کھلاڑی مارچ 2018 کے بعد اسی سال یکم جون کو افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے ۔ ورلڈ کپ کا یہ میچ برسٹل میں کھیلا جائے گا ۔

Apr 15, 2019 02:02 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 02:02 PM IST
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان ، وارنر اور اسمتھ کی واپسی ، اس کھلاڑی کو بنایا گیا کپتان

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی 2019 ورلڈ کپ کیلئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم کا کپتان ایرون فنچ کو بنایا گیا ہے جبکہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی وجہ سے ایک سال کی پابندی جھیلنے کے بعد ٹیم کے دو سینئر کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی واپسی ہوئی ہے۔

یہی نہیں کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر اور اسمتھ کی جوڑی کو 2019-20 کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ یہ دونوں کھلاڑی مارچ 2018 کے بعد اسی سال یکم جون کو افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے ۔ ورلڈ کپ کا یہ میچ برسٹل میں کھیلا جائے گا ۔

Loading...

اس کے علاوہ اسٹار تیز گیند باز مچیل اسٹارک کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے جو اپنی چوٹ کی وجہ سے کافی وقت سے باہر تھے ۔ حالانکہ ٹیم میں حالیہ ایام میں دمدار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان تیز گیند باز پیٹر ہینڈسکمب اور جوس ہیزل وڈ کو جگہ نہیں ملی ہے جو کہ ہر کسی کیلئے چونکانے والی بات ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ کنگارو ٹیم اس مرتبہ انگلینڈ کی سرزمین پر اپنے خطاب کو بچانے کیلئے اترے گی ۔ اس نے 2015 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو فائنل میں ہراکر اپنے گھر میں خطاب جیتا تھا ۔

Loading...