بریکنگ نیوز : ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، کارتک و جڈیجہ کو موقع ، رائیڈو اور پنت کو نہیں

ورلڈ کپ کیلئے اعلان کی گئی ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کریں گے ۔ اس ٹیم میں دنیش کارتک کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ جبکہ ریشبھ پنت کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

Apr 15, 2019 03:22 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 03:24 PM IST
بریکنگ نیوز : ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، کارتک و جڈیجہ کو موقع ، رائیڈو اور پنت کو نہیں

ٹیم انڈیا ۔ فائل فوٹو

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ کرکٹ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم منتخب کرنے کیلئے بی سی سی آئی کے افسران اور ٹیم کے سلیکٹرس ممبئی میں غور خوض کیا اور بعد میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ۔

ورلڈ کپ کیلئے اعلان کی گئی ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کریں گے ۔ اس ٹیم میں دنیش کارتک کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ جبکہ ریشبھ پنت کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔  اس کے علاوہ کے ایل راہل کو بھی جگہ دی گئی ہے جبکہ امباتی رائیڈو ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔

Loading...