ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر نے کہا : اس وجہ سے ریشبھ پنت پر دنیش کارتک کو دی ترجیح ، ورلڈ کپ اسکواڈ میں ملی جگہ

ٹیم میں دنیش کارتک کو جگہ دی گئی ہے ۔ جبکہ ریشبھ پنت کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں کے ایل راہل کو بھی جگہ دی گئی ہے جبکہ امباتی رائیڈو ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔

Apr 15, 2019 04:01 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 04:01 PM IST
ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر نے کہا : اس وجہ سے ریشبھ پنت پر دنیش کارتک کو دی ترجیح ، ورلڈ کپ اسکواڈ میں ملی جگہ

فائل فوٹو

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ کرکٹ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے ۔ اس ٹیم میں دنیش کارتک کو جگہ دی گئی ہے ۔ جبکہ ریشبھ پنت کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں کے ایل راہل کو بھی جگہ دی گئی ہے جبکہ امباتی رائیڈو ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔

ریشبھ پنت کو شامل نہ کرکے دنیش کارتک کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ ہم سبھی کو یہی لگ رہا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی عدم موجودگی ریشبھ پنت یا پھر دنیش کارتک ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں ۔ اگر میچ کافی اہم ہے تو وکٹ کیپنگ بھی اہم ہے ۔ صرف یہی ایک اہم وجہ ہے کہ ہم نے دنیش کارتک کو جگہ دی ہے ۔

ہندوستانی اسکواڈ : وراٹ کوہلی ( کپتان ) ، روہت شرما ( نائب کپتان ) ،  شیکھر دھون ، کے ایل راہل ، وجے شنکر ، مہندر سنگھ دھونی ، کیدار جادھو ، دنیش کارتک ، یجویندر چہل ، کلدیپ یادو ، بھونیشور کمار ، محمد سمیع ، جسپریت بمراہ ، ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ۔

یہ بھی پڑھیں : وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، ان کھلاڑیوں کو ملی جگہ

 

Loading...