ورلڈ کپ سے عین قبل وسیم اکرم نے پاکستان کی ٹیم کو لے کر دیا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات

وسیم اکرم نے اشاروں ہی اشاروں میں پاکستانی بورڈ اور انتظامیہ پر بھی نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اب بھی بریانی کھلائی جارہی ہے اور آپ بریانی کھا کر چمپیئن ٹیموں کے خلاف مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔

Apr 08, 2019 02:11 PM IST | Updated on: Apr 08, 2019 02:11 PM IST
ورلڈ کپ سے عین قبل وسیم اکرم نے پاکستان کی ٹیم کو لے کر دیا بڑا بیان ، کہہ ڈالی ایسی بات

وسیم اکرم کی فائل فوٹو ۔ ٹویٹر ۔

اب ورلڈ کپ میں کچھ ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں اور ایسے میں سبھی ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے میں لگی ہوئی ہیں ۔ پاکستان کی ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کو لے کر سابق کپتان اور لیجنڈ آل راونڈر وسیم اکرم نے بھی بڑا بیان دیا ہے ۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ 2019 کا ورلڈ کپ 1992 کی طرز پر ہورہا ہے اور آپ ورلڈ کپ اتفاقا نہیں جیت سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے آپ کو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ۔

وسیم اکرم نے اشاروں ہی اشاروں میں پاکستانی بورڈ اور انتظامیہ پر بھی نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اب بھی بریانی کھلائی جارہی ہے اور آپ بریانی کھا کر چمپیئن ٹیموں کے خلاف مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ سال رواں 30 مئی سے انگلینڈ میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ شروع ہونے والا ہے اور پاکستانی انتظامیہ اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں 23 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بھی بلایا گیا ہے ، جن میں سے ہی پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا ۔ یہ فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کھیلنے پر شاہد آفریدی کی ہوتی تھی پٹائی ، پھر ایک دن ہوا کچھ ایسا کہ بدل گئی زندگی

 

Loading...